قومی خبریں

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

دہلی میں گرمی نے شدت اختیار کر لی ہے اور پارہ 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ موسمیاتی ادارے کے مطابق، آئندہ تین دنوں میں بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی کی امید ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں گرمی</p></div>

دہلی میں گرمی

 
IANS_WS

نئی دہلی: دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو اوسط درجہ حرارت سے 4 ڈگری زیادہ ہے۔

Published: undefined

ماہرین موسمیات اور مقامی موسمی دفتر کے سربراہ کلدیپ سریواستو نے کہا، ’’بدھ کا دن راجدھانی میں سال کا سب سے گرم دن تھا لیکن مطلع ابر آلود رہنے اور دہلی-این سی آر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی وجہ سے گرمی کا احساس نہیں ہوا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اپریل میں قومی راجدھانی میں درجہ حرارت میں شدید اضافہ متوقع ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے 3 روز تک مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 37 اور 20 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اس کے بعد درجہ حرارت میں کمی دیکھی جا سکتی ہے یعنی دہلی میں ہلکی بارش سے درجہ حرارت گرنے کی امید ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق 28 مارچ کو ہلکی بارش کے بعد 29 اور 30 ​​مارچ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ ان دو دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سے 35 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ تاہم، کم از کم درجہ حرارت میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں اور یہ صرف 20 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 3 دن کی بارش کے بعد یعنی 31 مارچ سے اپریل کے آغاز کے درمیان درجہ حرارت میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ 31 مارچ سے 2 اپریل کے درمیان کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 19 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined