قومی خبریں

دہلی میں زخمی شخص کو داخل کرنے سے اسپتال کا انکار، دو سرکاری ڈاکٹر برطرف، دو معطل

دہلی میں ایک زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرنے کرنے پر چار ڈاکٹروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ دو اسپتالوں سے وابستہ ان چار میں سے دو ڈاکٹروں کو برطرف جبکہ دو کو معطل کر دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: دہلی میں ایک زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرنے کرنے پر چار ڈاکٹروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ دو اسپتالوں سے وابستہ ان چار میں سے دو ڈاکٹروں کو برطرف جبکہ دو کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم، اس معاملہ پر حتمی فیصلہ دہلی کے ایل جی کو لینا ہوگا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، دہلی محکمہ صحت نے جی ٹی بی سے ایک ڈاکٹر اور ایل این جے پی کے ایک ڈاکٹر کو برخاست کرنے اور دونوں اسپتالوں سے ایک ایک ڈاکٹر کو معطل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اب یہ فائل ایل جی کے پاس ہے۔

Published: undefined

چاروں ڈاکٹروں پر اس لیے کارروائی کی گئی ہے کیونکہ انہوں نے ایک زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرنے اور علاج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ان میں سے دو ڈاکٹروں کو برطرف اور دو کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان ڈاکٹروں نے زخمی حالت میں پولیس کی طرف سے لائے گئے ایک شخص کو داخل کرنے اور علاج کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے اس شخص کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

دہلی حکومت کے محکمہ صحت نے جی ٹی بی سے ایک ڈاکٹر اور ایل این جے پی کے ایک ڈاکٹر کو برخاست کرنے اور دونوں اسپتالوں سے ایک ایک ڈاکٹر کو معطل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ سی ایم اروند کیجریوال نے اس تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اب یہ فائل ایل جی کو بھیج دی گئی ہے۔ سی ایم اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت اپنے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے اس کارروائی کی سفارش 3 جنوری کو سامنے آنے والے اس واقعے کے تناظر میں کی ہے، جس میں ایک شخص نے چلتی پولیس وین سے چھلانگ لگا دی تھی۔ پولیس مذکورہ شخص کو ایک کیس میں حراست میں لے رہی تھی۔ چلتی پولیس وین میں چھلانگ لگانے کے بعد اس شخص کو شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس شدید زخمی شخص کو جگ جیون پرکاش (جے پی سی) اسپتال لے گئی۔ جے پی سی نے اسے جی ٹی بی کے حوالے کیا۔

Published: undefined

جب پولیس اسے جی ٹی بی لے کر آئی تو اس وقت ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے اسے داخل کرنے سے انکار کر دیا۔ جی ٹی بی کی جانب سے شدید زخمی شخص کو داخل کرنے سے انکار کے بعد پولیس زخمی شخص کو ایل این جے پی اسپتال لے گئی، لیکن یہاں بھی اس وقت ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے زخمی شخص کو داخل کرنے اور اس کا علاج کرنے سے انکار کر دیا۔ شدید زخمی شخص بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔

Published: undefined

یہ معاملہ سامنے آنے کے فوراً بعد دہلی حکومت نے دونوں اسپتالوں کے ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ دہلی حکومت نے ان اسپتالوں کے میڈیکل ڈائریکٹرز کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا اور معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کی گئی۔ متعلقہ اتھارٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ اس پورے معاملے میں ملوث میڈیکل افسران میں ہمدردی اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی تھی۔

Published: undefined

تحقیقاتی رپورٹ میں دونوں ہسپتالوں کے دو دو ڈاکٹروں کو قصوروار پایا گیا۔ دہلی کے محکمہ صحت نے تحقیقاتی رپورٹ سی ایم اروند کیجریوال کے سامنے پیش کی تھی اور چار قصوروار ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہوئے سی ایم اروند کیجریوال نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے اور فائل ایل جی کو بھیج دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined