قومی خبریں

شدید دھند کے درمیان اندوہناک سڑک حادثہ، دہلی پولیس کے دو انسپکٹر جان بحق

دہلی پولیس کے مطابق دونوں انسپکٹرز کی شناخت کر لی گئی ہے۔ انسپکٹر دنیش بینی وال شمال مغربی ضلع میں اسپیشل اسٹاف میں تعینات تھے۔ جبکہ، انسپکٹر رنویر آدرش نگر تھانے میں اے ٹی او کے طور پر تعینات تھے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: دہلی پولیس کے دو انسپکٹرز سخت سردی اور دھند کے درمیان ایک خوفناک سڑک حادثے میں جان بحق ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں انسپکٹر پولیس کی گاڑی میں جا رہے تھے، جو سونی پت کی کنڈلی سرحد کے قریب ایک کینٹر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔ حادثہ پیر کی دیر رات تقریباً 11:30 بجے پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں انسپکٹر کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

دہلی پولیس کے مطابق دونوں انسپکٹرز کی شناخت کر لی گئی ہے۔ انسپکٹر دنیش بینی وال شمال مغربی ضلع میں اسپیشل اسٹاف میں تعینات تھے۔ جبکہ، انسپکٹر رنویر آدرش نگر تھانے میں اے ٹی او کے طور پر تعینات تھے۔

Published: undefined

دریں اثنا، دھند کے درمیان غازی آباد میں بھی ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ غازی آباد کے اندرا پورم علاقے میں سڑک حادثے میں دو پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ حادثہ اتوار کی رات کانوانی پل کے قریب پیش آیا۔ اس حادثے میں دہلی پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل اور اتر پردیش پولیس کا ایک کانسٹیبل اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ دونوں پولیس اہلکار نکھل چودھری نامی بلڈر کی حفاظت میں تعینات تھے۔ ٹرانس ہندن کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نمیش پاٹل کے مطابق، ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ ایسے میں کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر دوسری طرف جا پہنچی اور دوسری طرف سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined