ہندوستان میں خودکشی کے کئی معاملوں کے لیے قرض دینے والے چینی ایپس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ چینی قرض ایپس کے اس بڑھتے ہوئے خطرے کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو آگاہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایک خط لکھ کر ریاستوں سے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی دی ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ چینی قرض ایپس نے قومی سیکورٹی، معیشت اور شہری سیکورٹی پر سنگین اثرات ڈالے ہیں۔ اس خط میں ان ایپس کی طرف سے وصولی کے بارے میں فکروں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان ایپس کے ذریعہ بلیک میلنگ اور ڈرانے ڈھمکانے کی پالیسی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
وزارت داخلہ نے اخذ کیا ہے کہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں ایسی شکایتیں آ رہی ہیں کہ ڈیجیٹل طریقے سے قرض دینے والی غیر قانونی ایپ کمزور اور کم آمدنی والے طبقہ کے لوگوں کو اونچے شرح سود پر کم مدت کے قرض دیتی ہیں اور اس میں کئی چھپی ہوئی فیس بھی ہوتی ہیں۔ آگے کہا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں قرضداروں کے رابطہ، جگہ، تصویروں اور ویڈیوز جیسے خفیہ ڈاٹا کا استعمال کر ان کا استحصال اور بلیک میل کرتی ہیں۔
Published: undefined
وزارت داخلہ کے مطابق جانچ میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ یہ ایک منظم سائبر جرائم ہے، جسے عارضی ای میل، ورچوئل نمبر، انجان لوگوں کے اکاؤنٹس، فرضی کمپنیوں، ادائیگی سروس فراہم کنندگان، اے پی آئی سروسز، کلاؤڈ ہوسٹنگ اور کرپٹوکرنسی کے ذریعہ انجام دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی جانچ میں ماہرین شامل کیےجائیں۔
Published: undefined
وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس طرح کے ایپ کووڈ-19 وبا کے دوران زیادہ سامنے آئے، کیونکہ پورے ہندوستان میں کئی لوگوں کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور انھیں پیسے کی ضرورت تھی۔ انھوں نے وصولی کے لیے لوگوں کو پریشان کیا، جس کی وجہ سے درجنوں خودکشیوں کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ وزارت داخلہ نے اس پر سخت کارروائی کرنے کی بات بھی کہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز