قومی خبریں

وزارت داخلہ کا بنگال میں سی اے پی ایف کی مزید 71 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ

سی اے پی ایف کی 71 کمپنیوں کی تعیناتی کے ساتھ مغربی بنگال میں انتخابات کیلئے کل 1071 کمپنیاں سی اے پی ایف، ایس اے پی اور آئی آر بٹالین دستیاب ہوں گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات میں جاری تشدد کے پیش نظر وزارت داخلہ نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی اضافی 71 کمپنیاں فوری طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پرامن اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ ہفتے کے روز لیا۔ وزارت داخلہ نے ریاست میں تشدد کے حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی درخواست کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔

Published: undefined

مرکز نے ریاست مغربی بنگال میں پر امن اور آزادانہ انتخابات سے پہلے ہی سی اے پی ایف کی 1000 کمپنیاں تعینات کی تھیں، انہیں نیم فوجہ دستوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔ گزشتہ روزمغربی بنگال کے چیف سکریٹری، ہوم سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو ایک فیکس بھیجا، جس میں الیکشن کمیشن نے مرکز سے سی اے پی ایف/ ریاستی آرمڈ پولیس (ایس اے پی) / انڈیا ریزرو بٹالین کی مزید 71 کمپنیاں بنگال اسمبلی الیکشن 2021 کے لئے تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

ہفتہ کے روز اسمبلی انتخابات 2021 کے لئے مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کی سفارشات کی تعمیل میں سی اے پی ایف کے علاوہ 71 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت کے مکتوب کے مطابق 71 اضافی بٹالین میں سنٹرل ریزرو پولیس (سی آر پی ایف) کی 12 کمپنیاں، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 33، انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی 13 اور چار کمپنیاں شامل ہوں گی۔ سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) اور شستر سیما بل (ایس ایس بی) کی نو کمپنیاں اس میں شامل ہوں گی۔ سی اے پی ایف کی 71 کمپنیوں کی تعیناتی کے ساتھ مغربی بنگال میں انتخابات کیلئے کل 1071 کمپنیاں سی اے پی ایف، ایس اے پی اور آئی آر بٹالین دستیاب ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined