لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے ہوم گارڈ کو تنخواہ دینے کے معاملے میں ہوئے گھپلے کی جانچ کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اترپردیش پاور کارپوریشن میں پی ایف رقم گھپلے کے بعد اب ہوم گارڈ کے جوانوں کی فرضی ڈیوٹی دکھا کر رقم ہڑپنے کا نیا گھپلہ سامنے آیا ہے۔ گوتم بدھ نگر میں دو مہینے کی جانچ میں اس گھپلے کا پردہ فاش ہوا ہے۔ اس گھپلے کی جانچ کے لئے حکومت نے تین رکنی کمیٹی تشکیل کر کے کمیٹی سے دس دنوں کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔
Published: undefined
کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل آف ہوم گارڈس سنیل کمار، مرزاپور کے ضلع کمانڈنٹ شیلیندر پرتاپ سنگھ اور باغپت کی کمانڈنٹ نیتا بھارتی کورکھا گیا ہے۔ کمیٹی جانچ کے لئے نوئیڈا پہنچ گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولس او پی سنگھ نے گوتم بدھ نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس ویبھ کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
ہوم گارڈ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری انل کمار کا کہنا ہے کہ ابھی نوئیڈا میں اس طرح کی گڑبڑی کی اطلاع ملی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ دیگر اضلاع میں بھی اسی طرح کے معاملے ہو رہے ہوں، ضرورت پڑنے پر دیگر اضلاع کی بھی جانچ کرائی جائے گی۔ نوئیڈا کے سات تھانوں میں گزشتہ مئی جون میں ہوم گارڈ کی ڈیوٹی دکھا کر ان کے تنخواہ کی ادائیگی کے نام پر 8 لاکھ روپئے نکالے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined