نئی دہلی: بدی پر نیکی کی فتح اور رنگوں کا تہوار ہولی پیر کے روز ملک بھر میں کووڈ- 19 کی پابندیوں کے درمیان منایا جا رہا ہے۔ عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے پیش نظر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں نے رواں سال ہولی منانے کے سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں اور لوگوں سے گھر میں ہی ہولی منانے کی اپیل کی ہے۔ ہندو کلینڈر کے مطابق ہولیکا دہن پھاگن مہینے کے پورنیما کے دن کیا جاتا ہے۔ اس کے اگلے دن رنگین ہولی کھیلی جاتی ہے۔
Published: undefined
روایات کے مطابق ہیرانیہ کشیپو نے اپنی بہن ہولیکا کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے اور بھگوان وشنو کے بھکت پرہلاد کو لے کر آگ میں بیٹھ جائے۔ ہولیکا کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ آگ میں نہیں جلے گی۔ ہیرانیہ کشیپو کے حکم کے مطابق ہولیکا بھکت پرہلاد کے ساتھ آگ میں بیٹھ گئی، لیکن وہ آگ میں جل گئی اور بھکت پرہلاد زندہ بچ گیا۔ اسی وقت سے ہولیکا دہن پھاگن ماہ کے پورنیما موقع پر ہوتا ہے اور رنگوں کا تہوار ہولی اگلے روز منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار رادھا اور کرشن کی محبت کی کہانی سے بھی وابستہ ہے، اسی لیے ہولی کے موقع پر رادھا اور کرشن کی نگری متھرا اور ورنداون میں دلکش نظارے دیکھنے کو ملتے ہيں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز