چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے وزیر اعلیٰ نریندر مودی او روزیر داخلہ امت شاہ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی اور امت شاہ کا موازنہ جرمنی کے تاناشاہ ہٹلر سے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہٹلر نے ایک بار اپنی تقریر میں کہا تھا کہ آپ مجھے جتنی چاہے گالیاں دیں مگر جرمنی کو گالی مت دیجیے۔ موٹا بھائی-چھوٹا بھائی بھی بالکل یہی بات کہہ رہے ہیں، اسی طرح کی زبان بول رہے ہیں۔‘‘
Published: 24 Jan 2020, 9:30 AM IST
اس سے قبل گزشتہ جمعہ یعنی 17 جنوری کو کو شہریت قانون اور این آر سی کے تعلق سے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے کہا تھا کہ پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے درمیان تلخیاں پیدا ہو گئی ہیں، اور اس میں پورا ملک تباہ ہو رہا ہے۔ پی ایم مودی کہتے ہیں کہ ملک میں این آر سی نافذ نہیں ہوگا، لیکن وزیر داخلہ کرونولاجی بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ این آر سی نافذ ہوگا۔ لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں جس میں عام لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔ یہ پتہ ہی نہیں چل رہا ہے کہ کون صحیح اور کون غلط بول رہا ہے۔‘‘
Published: 24 Jan 2020, 9:30 AM IST
بھوپیش بگھیل نے مزید کہا تھا کہ ’’آج ملک میں مہنگائی ہے، بحران ہے، بے روزگاری ہے، لیکن اس کی بات نہیں ہو رہی ہے۔ بحث شہریت پر ہو رہی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ جب آپ سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ ہندوستان کے شہری ہیں، یہ سب سے بڑی بے عزتی ہے۔ یہ پوچھتے ہیں کہ آپ کے والدین کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ کتنے لوگ بتا سکتے ہیں کہ ان کے والدین کی تاریخ پیدائش کیا ہے۔‘‘
Published: 24 Jan 2020, 9:30 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Jan 2020, 9:30 AM IST