قومی خبریں

نصابی کتابوں سے مغلیہ اور دیگر تواریخ کو حذف کرنے پر مورخین کا ردعمل، ’حکومت کا ایجنڈہ جانبدار اور تقسیم کاری‘

مورخین نے این سی ای آر ٹی کے مخصوص ابواب کو ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ برصغیر پاک و ہند کے آئین اور ثقافت کے خلاف ہے اور اسے منسوخ کیا جانا چاہیے

<div class="paragraphs"><p>نصابی کتابیں / Getty Images</p></div>

نصابی کتابیں / Getty Images

 
Hindustan Times

نئی دہلی: نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے حال ہی میں تاریخ کی کتابوں سے کچھ اقتباسات کو حذب کیا گیا ہے۔ خاص طور پر بارہویں جماعت کی نصابی کتاب سے مغلوں سے متعلق کچھ حصے اور گیارہویں جماعت کی کتاب سے نوآبادیات سے متعلق حصوں کو ہٹایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مہاتما گاندھی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے متعلق کچھ حقائق کو بھی حذب کیا گیا ہے۔

Published: undefined

این سی ای آر ٹی کے اس اقدام کے خلاف رومیلا تھاپر، جینتی گھوش، مریدولا مکھرجی، اپوروانند، عرفان حبیب اور اپیندر سنگھ سمیت تقریباً 250 ماہرین تعلیم اور مورخین نے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے دستخطی مہم کے ذریعے این سی ای آر ٹی کے اس اقدام کی مخالفت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ این سی ای آر ٹی کی کتابوں سے مخصوص ابواب کو حذب کرنا حکومت کے متعصبانہ ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔

Published: undefined

مورخین نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ برصغیر پاک و ہند کے آئین اور ثقافت کے خلاف ہے اور اسے منسوخ کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب یونیورسٹی سطح کے اساتذہ کی تنظیم ڈیموکریٹک ٹیچرز فرنٹ کا کہنا ہے کہ اگر 'واٹس ایپ یونیورسٹی' کو اسی طرح ہندوستانی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو ہڑپ کرنے کی کھلی چھوٹ دی جائے گی تو ہندوستانی جمہوریت بری طرح متاثر ہوگی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پچھلے سال این سی ای آر ٹی نے مختلف مضامین کی کتابوں سے متعدد ابواب اور حقائق کو ہٹایا تھا۔ این سی ای آر ٹی کی طرف سے کی گئی ان تبدیلیوں کے بعد اب یہ نئی کتابیں طلبہ کو پڑھائی جانی ہیں۔ ایسی ہی ایک بڑی تبدیلی کے تحت این سی ای آر ٹی نے 12ویں جماعت کی نصابی کتاب میں موجود اس حقیقت کو بھی ہٹا دیا ہے کہ مہاتما گاندھی کی ہندو مسلم اتحاد کی جدوجہد کے سبب ہندو انتہا پسند مشتعل ہو گئے تھے۔ اس کے ساتھ وہ پیراگراف بھی ہٹا دیے گئے ہیں جن میں مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد کچھ عرصے کے لیے آر ایس ایس پر پابندی لگانے کی اطلاع دی گئی تھی۔

Published: undefined

گزشتہ سال این سی ای آر ٹی نے نصابی کتابوں سے گجرات فسادات اور مغلیہ سلطنت وغیرہ کے ابواب کے حوالہ جات کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔ این سی ای آر ٹی نے کلاس 6 سے 12 ویں کی مختلف کتابوں میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔ 12ویں جماعت کی کتاب پالیٹکس ان انڈیا سنس انڈیپنڈینٹ سے پاپولر موومنٹس اور ایرا آف ون پارتی ڈومیننس کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اسی طرح دسویں جماعت کی نصابی کتاب 'جمہوری سیاست-2' سے جمہوریت اور تنوع، مقبول جدوجہد اور تحریکیں اور جمہوریت کے چیلنجز کے ابواب کو ہٹا دیا گیا ہے۔

Published: undefined

وہیں، این سی ای آر ٹی کا کہنا ہے کہ اسکول کی کتابوں میں کی گئی تبدیلیاں کسی کو خوش کرنے یا ناراض کرنے کے لیے جان بوجھ کر نہیں کی گئیں۔ این سی ای آر ٹی کے سربراہ دنیش پرساد سکلانی نے کہا کہ یہ تبدیلیاں خالصتاً ماہرین کے مشورے کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب این سی ای آر ٹی بھی قومی تعلیمی پالیسی کی بنیاد پر تمام کلاسوں کے لیے نئی کتابیں لانے جا رہا ہے۔ بنیاد کی سطح پر نئی کتابیں بنانے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined