قومی خبریں

کیرالہ کے 1200 مندروں میں آر ایس ایس کی انٹری پر پابندی، ہندوتوا تنظیم کا اظہارِ ناراضگی

کیرالہ کے تراونکور دیوسوم بورڈ کا 1200 مندروں پر کنٹرول ہے، اس بورڈ نے آر ایس ایس کے کسی بھی رکن کے مندروں میں کام کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آر ایس ایس کی شاخہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آر ایس ایس کی شاخہ، تصویر آئی اے این ایس

 

کیرالہ میں ریاستی حکومت کے ماتحت ’تراونکور دیوسوم بورڈ‘ نے ایک ایسا فیصلہ لیا ہے جس نے ہندوتوا تنظیم آر ایس ایس کو ناراض کر دیا ہے۔ تراونکور دیوسوم بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ آر ایس ایس سے جڑا کوئی بھی شخص اب مندروں میں کام نہیں کرے گا۔ یعنی مندروں میں آر ایس ایس کی انٹری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس فیصلہ کے بعد ہندوتوا تنظیم نے ریاست کی بایاں محاذ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ریاست کے مندروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

دراصل حال ہی میں کیرالہ ہائی کورٹ کی طرف سے شری سرکار دیوی مندر کو لے کر ایک حکم جاری کیا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ مندر احاطہ میں اسلحوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ چونکہ آر ایس ایس کی شاخہ مندروں میں لگتی تھی اور آر ایس ایس کارکنان اسلحہ کے ساتھ پروگرام منعقد کرتے تھے، اس لیے عدالت نے انھیں مندر سے دور رہنے کا حکم دیا تھا۔ اب تراونکور دیوسوم بورڈ نے اپنے ماتحت آنے والے سبھی 1200 مندروں میں آر ایس ایس کی انٹری پر پابندی لگا دی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 20 اکتوبر کو تراونکور دیوسوم بورڈ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا جس میں مندروں میں ’سرپرائز وزٹ‘ کی بات کہی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ جانچ کرنے کے لیے کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس یا شورش پسند نظریہ ولی کوئی تنظیم مندروں میں اپنی شاخہ، اجتماعی پریکٹس، مباحثے یا اسلحہ کی ٹریننگ کر رہے ہیں یا نہیں۔ سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کئی شکایتیں ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ آر ایس ایس اور دیگر گروپوں نے کئی مندروں پر قبضہ کیا ہے۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم مندروں کی پاکیزگی اور بھکتوں کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم (آر ایس ایس) رات میں اسلحوں کی ٹریننگ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق تراونکور دیوسوم بورڈ کے ذریعہ جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کے خلاف کارروائی نہیں کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سرکلر میں افسران کو ایسے اشخاص کی تصویریں ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جو مندر سے منسلک نہیں ہیں۔ ان میں سیاسی پارٹیوں کے نشانات اور پرچم بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined