بھوپال: اپنے بنایات کے حوالہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی رامیشور شرما نے ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندووں کو نصیحت کی کہ انہیں فادر اور چادر سے دور رہنا چاہئے۔ رامیشور شرما مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کی کولار سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔
Published: undefined
رامیشور شرما کے اس متنازعہ بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ دسہرہ کمیٹی کی ایک تقریب میں شرکت کر رہے ہیں اور اپنے بیان میں کہہ رہے ہیں، ’’فادر اور چادر سے دو ہو جاؤ ہندوؤ! یہ تمہیں برباد کر دیں گے۔ یہ پیر بابا تمہارے مندر جانے میں رکاوٹ ہیں۔ پیروں کو پوجنے والوں سے کہہ دو کہ تم زمین میں دفن کرنے میں بھروسہ کرتے ہو اور ہم دنیا کو جلانے والے پر بھروسہ کرتے ہیں، جو بجرنگ بلی ہیں۔ اس لئے روایات کی پاسداری کرو اور گُڈ مارننگ بھول جاؤ۔‘‘
Published: undefined
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب رامیشور شرما نے اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ کچھ روز قبل ساگر میں جودھابائی اور مغل بادشاہ اکبر کے بارے میں بولتے ہوئے رامیشور شرما نے کہا تھا کہ انہوں نے محبت نہیں کی تھی بلکہ اقتدار کے لئے بیٹی کو داؤ پر لگایا گیا تھا۔ تاہم اس بیان پر تنازعہ کھڑا ہونے پر انہوں نے راجوت طبقہ سے فوری معافی مانگ لی تھی۔
اس کے علاوہ بھی رامیشور شرما کئی مواقع پر اپنے ہندو نواز بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں اور ان کے نشانہ پر اکثر کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ رہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز