قومی خبریں

کورونا بھی نہیں بدل پایا سوچ، اب کاشی و متھرا کو آزاد کرانے کے لئے سادھوؤں کی میٹنگ

ایودھیا کے بعد اب کاشی کی گیانواپی مسجد کو ہٹانے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔

متھرا عید گاہ، تصویر ٹوئٹر
متھرا عید گاہ، تصویر ٹوئٹر 

کورونا وبا کا اثر نہ صرف طبی ہو رہا ہے بلکہ پوری معیشت تباہ ہو رہی ہے لیکن اس وبا کے مضر اثرات بھی انسانی سوچ میں تبدیلی لانے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں ۔ نیوز18 کی خبر کے مطابق ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہونے کے چند دنوں بعد ہی اب سادھو سنت میٹنگ کر رہے ہیں کہ کاشی کی گیان واپی مسجد کو ہٹانے کے لیے کیا حکمت عملی اپنائی جائے۔ ویب سائٹ کی خبر کے مطابق یہ میٹنگ پریاگ راج میں شری مٹھ باگھمبری گدی میں ہو رہی ہے اور اس میٹنگ کی صدارت اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کر رہے ہیں، میٹنگ میں 13 اکھاڑوں کے تمام عہدیدار موجود رہیں گے۔

Published: 07 Sep 2020, 1:10 PM IST

واضح رہے سادھو سنتوں کی اعلی ترین تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد نے اب کاشی اور متھرا کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کاشی وشوا ناتھ مندر کے احاطہ میں موجود گیان واپی مسجد کو ہٹانے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ہی یہ اہم میٹنگ طلب کی گئی ہے۔

Published: 07 Sep 2020, 1:10 PM IST

ویب سائٹ کی خبر کے مطابق اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں پریاگ راج میں سالانہ ہونے والے ماگھ میلے اور پریاگ راج پریکرما کے مدوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا لیکن مرکزی مدا گیان واپی مسجد ہی رہے گا۔ مہنت کا کہنا ہے کہ مغلوں نے کاشی وشواناتھ مندر میں مندر کے اوپر گیانواپی مسجد تعمیر کی تھی۔

Published: 07 Sep 2020, 1:10 PM IST

واضح رہے اس میٹنگ اور مہنت کے بیانات سے صاف ظاہر ہے کہ ملک میں رام مندر کے بعد اب اگلا مدا کاشی اور متھرا ہی ہونے والا ہے ۔ یہ وہ مدے ہیں جو ملک کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو خراب کرتے ہیں۔

Published: 07 Sep 2020, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Sep 2020, 1:10 PM IST