قومی خبریں

ہندو مہاسبھا کا بی جے پی سے ’موہ بھنگ‘، کرناٹک میں انتخاب لڑنے کا اعلان

ہندو مہاسبھا کا کہنا ہے کہ وہ بی جے پی کواپنی نظریاتی اورسیاسی حلیف نہیں مانتی کیونکہ زعفرانی پارٹی نے ہندوتوا کے نظریات کو ترک کردیاہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

منگلورو: کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں 150 نشستوں پرمقابلہ کرنے ہندومہاسبھانے فیصلہ کیاہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہندو مہا سبھا کے ریاستی صدراین سبرا منیا راجونے بتایاکہ امیدواروں کی پہلی فہرست ماہ فروری کے اختتام تک جاری کی جائے گی۔

راجو نے کہاکہ ہندو مہاسبھا اب بی جے پی کواپنی نظریاتی اورسیاسی حلیف نہیں مانتی کیونکہ زعفرانی پارٹی نے ہندوتوا کے نظریات کو ترک کردیاہے۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ وزیراعلی کرناٹک سدارامیا اقتدار پر واپس آنے کے لیے شدت کے ساتھ اقلیتی طبقات کی خوشامد کررہے ہیں۔ تاہم کانگریس ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے کارکنوں کے خلاف دائرمعاملات سے دستبرداری اختیارکرنے کے باوجود اس مرتبہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے گی۔

راجو نے کہاکہ سبھا جنوبی کنڑا کے اضلاع کی تمام نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ مخالف ہندو پالیسیوں کے ذریعہ ہندومہاسبھاکاداخلہ روکنا ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ا پوزیشن بی جے پی ‘ ان پالیسیوں کی مخالفت میں غیرموثر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اکثریتی ہندو آنے والے انتخابات میں کانگریس کو منہ توڑجواب دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • انتخابی نتائج LIVE: پرینکا گاندھی کی انتخابی سیاست میں زوردار انٹری، وائناڈ پارلیمانی سیٹ پر 4.11 لاکھ ووٹوں سے حاصل کی جیت

  • ,
  • امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ایلون مسک کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ، تاریخ کے سب سے امیر شخص بنے

  • ,
  • کانگریس نے بی جے پی پر لگایا مہاراشٹر میں ’داؤ پیچ‘ کے استعمال کا الزام، انتخابی نتیجہ کو بتایا ’عجیب‘ اور ’ناقابل یقین‘