اندور: ہندو قوم پرست لیڈر اور وشو ہندو پریشد کے سابق سربراہ پروین توگڑیا نے آج دعوی کیا کہ وہ ایک نو تشکیل شدہ سیاسی پارٹی کے ساتھ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گے۔
پروین توگڑیا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ آئندہ 9 فروری کو دہلی میں اپنی نو تشکیل شدہ پارٹی کا نام اور اس کے خاکے کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی سبھی لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امیدوار انتخابی میدان میں اتاریں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہم محض سات دنوں میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع کریں گے۔
Published: undefined
پروین توگڑیا نے کہا، ’’میں ایک جوڑے کے لئے دو بچوں کے حق میں ہوں اور دو سے زیادہ بچے نہیں ہونے چاہیئں۔ اس کے لئے قانون بنے، جس خاندان میں دو سے زیادہ بچے ہوں انہیں سرکاری سہولیات سے محروم کیا جانا چاہیے اور انتخابات میں حصھ لینے کے لئے نااہل قرار دے دینا چاہیے۔‘‘
پروین توگڑیا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ خود بھی لوک سبھا انتخابات میں امیدوار کے طور پر اتریں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی لیڈر اُن کے رابطے میں ہیں جو ان کی سیاسی پارٹی کے اعلان کے بعد کھل کر سامنے آ جائیں گے۔ پروین توگڑیا نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ پارٹی نے ملک کے اکثریتی معاشرے کے جذبات کے برعکس کام کیے ہیں۔
انہوں نے نوٹ بندی اور اشیا اور خدمت ٹیکس (جی ایس ٹی) جیسے مرکز کے فیصلوں کو عوام مخالف قرار دیا۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز