نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے ہنڈن برگ رپورٹ کے معاملے پر جمعرات کو یہاں مظاہرہ کیا اور کہا کہ جب تک اس گھپلے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) نہیں بنتی، تنظیم کے کارکنوں کا احتجاج جاری رہے گا۔
Published: undefined
یوتھ کانگریس کے احتجاجی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے صدر سری نواس بی وی نے کہاکہ’’جب تک اڈانی گھپلے کی جے پی سی جانچ نہیں ہو جاتی، پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک جدوجہد جاری رہے گی۔‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈانی معاملے میں کچھ نہیں کہا کیوں؟ ایل آئی سی۔ایس بی آئی میں لگایا گیا عوام کا پیسہ 'اڈانی' کو دیا گیا، انہیں اس کا جواب دینا پڑے گا۔
Published: undefined
احتجاجی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سرینواس نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے حکومت سے پارلیمنٹ میں اڈانی گروپ کے خلاف الزامات پر کچھ سوالات کے جواب دینے کو کہا ہے، لیکن وزیر اعظم اڈانی معاملے میں 'خاموش' ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اڈانی ان کے دوست نہیں ہیں تو مودی کو پارلیمنٹ میں کہنا چاہئے تھا کہ وہ اڈانی گروپ کی تحقیقات کرائیں گے، لیکن وہ خاموش ہیں، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اڈانی کی حفاظت کر رہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اڈانی کے ساتھ مودی کی مہربانی کا نتیجہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ عام لوگوں کی محنت کی کمائی ڈوب رہی ہے۔ کانگریس اس مشکل حالات میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے لیکن مودی اس معاملے سے بھاگتے نظر آرہے ہیں۔
یوتھ کانگریس صدر نے کہا کہ جب تک اس گھپلے کی تحقیقات جے پی سی سے نہیں کرائی جاتی تب تک پارلیمنٹ سے سڑک تک جدوجہد جاری رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز