اڈانی گروپ سے متعلق ہنڈن برگ کی رپورٹ سامنے آئے کئی مہینے گزر گئے ہیں، لیکن ابھی تک اڈانی گروپ اس کے اثر سے باہر نہیں نکل پایا ہے۔ اس معاملے میں کئی بار گوتم اڈانی بیان دے چکے ہیں اور ایک بار پھر انھوں نے ہنڈن برگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اڈانی گروپ کے اے جی ایم (سالانہ میٹنگ) میں ہنڈن برگ ریسرچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گوتم اڈانی نے کہا کہ یہ رپورٹ ٹارگیٹیڈ تھی، اور اس میں غلط جانکاریوں کو بنیاد بنا کر گروپ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
Published: undefined
گوتم اڈانی نے میٹنگ میں کہا کہ ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ میں بیشتر الزامات جو لگائے گئے ہیں وہ 2004 سے 2015 کے درمیان کے ہیں۔ ان سبھی کا نمٹارا اس وقت کے افسران کے ذریعہ کر دیا گیا تھا۔ یہ رپورٹ اڈانی گروپ کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے ایک منصوبہ بند اور غلط نیت سے کی گئی کوشش تھی۔ انھوں نے اے جی ایم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ نے نہ صرف اڈانی گروپ کو نقصان پہنچایا، بلکہ ہندوستانی شیئر بازار کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
Published: undefined
گوتم اڈانی کا کہنا ہے کہ سیبی کی جانچ فی الحال چل رہی ہے اور دوسری طرف سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کو بھی کوئی ثبوت ایسا نہیں ملا ہے کہ جس سے ثابت کیا جا سکے کہ اڈانی گروپ نے کوئی غلط کام کیا ہو، یا ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات سچ ہوئے ہوں۔ سیبی کی جانچ میں اڈانی گروپ پوری طرح سے تعاون کر رہا ہے، ہمیں امید ہے کہ عدالت سے ہمیں راحت ملے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ جنوری کے آخری ہفتہ میں آئی تھی۔ اس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ اڈانی گروپ نے اب تک کا سب سے بڑا اکاؤنٹنگ فراڈ کیا ہے اور شیئروں میں ہیرا پھیری بھی کی ہے۔ اس کے بعد اڈانی گروپ کمپنیوں کے شیئرس میں لگاتار گراوٹ دیکھنے کو ملی تھی اور مارکیٹ کیپ میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined