قومی خبریں

ہماچل پردیش: کانگریس حکومت کی پہلی کابینہ توسیع، 2 اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا لیا حلف

آج کابینہ وزیر کا حلف لینے والے 51 سالہ راجیش دھرمانی بلاس پور ضلع کے گھمارویں سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں، جبکہ 37 سالہ یادوندر گوما اسمبلی حلقہ جئے سنگھ پور سے منتخب ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ہماچل پردیش میں کانگریس کی ایک سال پرانی سکھوندر سنگھ سکھو حکومت میں آج پہلی کابینہ توسیع دیکھنے کو ملی۔ دو اراکین اسمبلی راجیش دھرمانی اور یادوندر گوما کو کابینہ وزیر عہدہ کا حلف دلایا گیا۔ ہماچل پردیش کے گورنر شیو پرتاپ شکلا نے منگل کے روز ایک سادہ تقریب مین دونوں نئے کابینہ وزرا راجیش دھرمانی اور یادوندر گوما کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اسی کے ساتھ ایک سال پرانی سکھوندر حکومت میں وزراء کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ اب بھی کابینہ میں ایک جگہ خالی ہے۔

Published: undefined

آج کابینہ وزیر عہدہ کا حلف لینے والے 51 سالہ راجیش دھرمانی بلاس پور ضلع کے گھمارویں سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ یہاں سے تین بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ ریاستی کابینہ میں شامل دوسرے وزیر 37 سالہ یادوندر گوما اسمبلی حلقہ جئے سنگھ پور سے دو بار رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ دونوں ہی نئے وزراء انجینئر ہیں اور ایم بی اے بھی کر چکے ہیں۔

Published: undefined

منگل کے روز شملہ میں راج بھون میں ہوئی ایک سادگی بھری حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو اور نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنیہوتری کے علاوہ ریاستی کابینہ کے تمام ساتھیوں اور سینئر سرکاری عہدیدار موجود تھے۔ چیف سکریٹری پربودھ سکسینہ نے حلف برداری تقریب کی نظامت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined