شملہ: ہماچل پردیش میں بھاری بارشوں کے درمیان بادل پھٹنے کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ شملہ میں لینڈ سلائڈنگ کے سبب ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ بادل پھٹنے کا واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جس کے سبب آنے والے پانی کے ریلے میں کئی افراد لاپتہ ہو گئے۔ بادل پھٹنے کی وجہ سے کلو ضلع کے ملانا اور منی کرنا کا ریاست کے بقیہ حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ افسران کے مطابق شملہ ضلع میں چھ افراد لاپتہ ہیں۔
Published: undefined
شملہ میں ڈھلی سرنگ کے واپس ہونے والی لینڈ سلائڈنگ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی، جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد سمیت دو دیگر زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد مہاجر مزدور ہیں اور جس وقت واقعہ پیش آیا وہ سڑک کنارے ایک خیمہ میں سو رہے تھے۔
Published: undefined
زخمیوں کو علاج کے لئے اندرا گاندھی میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ملبہ کی زد میں کچھ گاڑیاں بھی آئی ہیں۔ دریں اثنا، کلو اور کنور اضلاع میں اچانک سیلاب آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ کلو کے چوجھ گاؤں میں مویشیوں کے علاوہ کم از کم چار لوگ بہہ گئے۔ لینڈ سلائڈنگ کے سبب راحتی ٹیم بھی پھنس گئی ہے۔
Published: undefined
وہیں ملانا میں دو بجلی منصوبہ میں کام کر رہے تقریباً 25 سے 30 ملازمین اچانک سیلاب کے سبب نقصان زدہ ایک عمارت میں پھنس گئے، جنہیں محفوظ نکال لیا گیا ہے۔ دریں اثنا، وادی منی کرن کے تمام آبی ذخائر میں بہت زیادہ بہاؤ نظر آ رہا ہے۔ لارجی، پنڈوہ اور بلاسپور کے عہدیدار ہائی الرٹ پر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز