ہماچل پردیش میں پی پی ای کِٹ گھوٹالہ معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور چاروں طرف بی جے پی کی بدنامی ہو رہی ہے۔ پہلے ہی ہیلتھ ڈائریکٹر اجے گپتا کو اس گھوٹالہ کے تعلق سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اور اب ہماچل پردیش بی جے پی صدر راجیو جندل نے بھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حالانکہ انھوں نے کہا کہ استعفیٰ انھوں نے اخلاقی بنیاد پر دیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پی پی ای کٹ گھوٹالہ معاملہ کی جانچ غیر جانبدارانہ طریقے سے ہو۔
Published: 28 May 2020, 8:40 PM IST
راجیو جندل نے اپنا استعفیٰ نامہ بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا کو بدھ کے روز ہی بھیج دیا تھا جسے جے پی نڈّا نے قبول بھی کر لیا ہے۔ اپنا جو استعفیٰ نامہ راجیو جندل نے قومی صدر کو بھیجا تھا اس میں انھوں نے پی پی ای کٹ گھوٹالہ معاملہ میں اپنے ملوث ہونے کی کوئی بات نہیں کہی ہے بلکہ انھوں نے لکھا ہے کہ "گزشتہ دنوں ہیلتھ ڈائریکٹر کی مبینہ آڈیو کلپ وائرل ہوئی جس کے مدنظر ریاستی حکومت نے ان کے خلاف کیس درج کر انھیں گرفتار کر لیا۔ وجلنس محکمہ اس معاملے کی جانچ کر رہا ہے، لیکن اسی درمیان کچھ لوگ بی جے پی کی طرف بھی انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ میں بی جے پی کا ریاستی صدر ہوں اور چاہتا ہوں کہ اس کی پوری طرح سے غیر جانبدارانہ جانچ ہو۔ اس لیے اعلیٰ اخلاقی اقدار کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔"
Published: 28 May 2020, 8:40 PM IST
راجیو جندل نے اپنے استعفیٰ نامہ میں یہ بھی لکھا ہے کہ "پی پی ای کٹ گھوٹالہ معاملہ کا ہماچل پردیش بی جے پی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ اسے بی جے پی سے جوڑنا پوری طرح ناانصافی ہے اور کورونا وبا کے دوران بی جے پی کے ذریعہ کی گئی سماجی خدمت کی بھی بے عزتی ہے۔ یاد رہے میں صرف اعلیٰ اخلاقی اقدار کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔"
Published: 28 May 2020, 8:40 PM IST
دراصل پی پی ای کٹ گھوٹالہ کا معاملہ ایک آڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا۔ آڈیو میں موجود بات چیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی ہیلتھ ڈائریکٹر اجے گپتا کو گرفتار کیا گیا۔ اس آڈیو میں کروڑوں روپے کے لین دین کی بات کہی جا رہی ہے۔ یہ پورا معاملہ وزیر اعظم دفتر تک بھی پہنچ گیا جس کی وجہ سے ہماچل پردیش بی جے پی صدر پر کافی دباؤ بڑھ گیا تھا اور انھیں مجبوراً استعفیٰ دینا پڑا۔
Published: 28 May 2020, 8:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 May 2020, 8:40 PM IST