قومی خبریں

ہماچل پردیش: آنی میں بادل پھٹنے سے ہر طرف پھیلا ملبہ، 2 اموات، 170 سڑکیں بند

مقامی لوگوں کے مطابق چبیلو دیوی گھر میں پریتیکا کے ساتھ سوئی ہوئی تھی، بادل پھٹنے کے بعد گھر کی دیوار توڑ کر ملبہ اندر آ گھسا، دونوں ملبے میں دب گئیں جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہماچل پردیش میں بدھ کی دیر شب سے جاری بارش سے زبردست تباہی کا عالم ہے۔ ریاست بھر میں ایک نیشنل ہائی وے سمیت 170 سڑکیں بند ہیں۔ 873 بجلی ٹرانسفارمر ٹھپ اور 14 آبی فراہمی منصوبے متاثر چل رہے ہیں۔ منڈی اور کلو ضلع میں بارش سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ کلو ضلع کے آنی میں بادل پھٹنے سے زبردست تباہی ہوئی ہے۔ شلی پنچایت کے کھدیڑ گاؤں میں بادل پھٹنے سے رہائشی مکان لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آ گیا۔ 62 سالہ خاتون چبیلو دیوی اور ان کے گھر میں موجود 16 سالہ پریتیکا کی ملبہ میں دب کر موت ہو گئی۔

Published: undefined

مقامی لوگوں کے مطابق چبیلو دیوی گھر میں پریتیکا کے ساتھ سوئی ہوئی تھی۔ بادل پھٹنے کے بعد گھر کی دیوار توڑ کر ملبہ اندر آ گھسا۔ دونوں ملبے میں دب گئیں۔ جانکاری ملتے ہی پڑوسی کشوری لال نے فوراً پنچایت پردھان اور آنی انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی۔ پڑوسیوں نے موقع پر راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔ دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد ملبہ سے باہر نکالا تو دونوں کی موت ہو چکی تھی۔ ایس ڈی ایم نریش ورما نے بتایا کہ سڑکیں رخنہ انداز ہونے کے سبب انتظامیہ کی ٹیم کو پیدل سفر کرنا پڑا جس میں کافی وقت لگ گیا۔ تقریباً ڈیڑھ بجے پولیس ٹیم موقع پر پہنچی۔ بی ایم او آنی ڈاکٹر بھاگوت مہتا نے بتایا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروا کر کنبہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined