نئی دہلی: ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ کو لے کر عوام میں کافی جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔ دریں اثنا، انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے ریاست کے ووٹروں سے ووٹنگ کی اپیل کی ہے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’ہماچل ووٹ کرے گا او پی ایس کے لئے۔ ہماچل ووٹ کرے گا روزگار کے لئے۔ ہماچل ووٹ کرے گا ’ہر گھر لکشمی‘ کے لئے، بھاری تعداد میں ووٹ دیجئے اور ہماچل کی ترقی و خوشحال مستقبل کے لیے اپنا اہم تعاون کیجئے۔‘‘
Published: undefined
دریں اثنا، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ہماچل پردیش کے عوام سے دانشمندی سے ووٹنگ کرنے کی اپیل کی۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’پیارے ہماچل کے باشندو! آپ سب اپنے اور اپنی ریاست کے حالات کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ اپنی صورت حال کے پیش نظر دانشمندی سے ووٹنگ کا فریضہ پورا کریں اور ان حالات کو تبدیل کرنے اور ہماچل کے مستقبل کو بننے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ جے ہند۔ جے ہماچل۔‘‘
Published: undefined
کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ’’پرانی پنشن اسکیم کے لئے۔ پکی نوکری کے لئے۔ روزگار کے لئے۔ مہنگائی سے راحت کے لئے۔ بہتر تعلیم کے لئے۔ بہتر مستقبل کے لئے۔ ہماچل کی ترقی کے لئے۔ کانگریس کو ووٹ کریں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز