شملہ: ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو کی اہلیہ کملیش ٹھاکر نے ہماچل پردیش کی دہرا اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار ہوشیار سنگھ کو شکست دی ہے۔ وہیں، بی جے پی کو ہمیر پور سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔ خیال رہے کہ ہماچل کی 3 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔
Published: undefined
دہرا سیٹ کے لیے 10 جولائی کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ہفتہ کو ہوئی ووٹوں کی گنتی میں کملیش ٹھاکر ابتدائی مراحل میں پیچھے رہیں لیکن اس کے بعد انہوں برتری حاصل کرنا شروع کی اور پھر جیت حاصل کر لی۔
دراصل، کانگریس نے کبھی بھی دہرا سیٹ نہیں جیتی ہے۔ یہ نشست 2012 میں وجود میں آئی تھی اور تب سے یہاں بی جے پی کا کنٹرول تھا۔ پچھلے دو انتخابات میں ہوشیار سنگھ ہی جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن وہ جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے میں ناکام رہے۔
Published: undefined
کملیش ٹھاکر کا مائیکا دہرا میں ہی ہے اور یہ ان کا یہ پہلا الیکشن تھا۔ اس سے پہلے وہ گزشتہ دو دہائیوں سے ہماچل پردیش کانگریس کمیٹی کی رکن رہی ہیں۔ اپنی بیوی کی جیت کے بعد سکھو نے کہا ایکس پر پوسٹ میں کہا، ’’اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں دہرا سیٹ سے کانگریس کی امیدوار کملیش ٹھاکر کے جیت درج کرنے پر مبارکباد اور معزز ووٹروں کا شکریہ۔ اس انتخاب نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ہماچل کے عوام جمہوریت کو نقصان پہنچانے اور مرکزی طاقت کے بل بوتے پر ریاست کے مینڈیٹ پر حملہ کرنے والے اقدامات کو برداشت نہیں کریں گے۔‘‘ جیت کے بعد کملیش نے کہا کہ یہ علاقے کے لوگوں کی طرف سے ان کے لیے ایک ’شگون‘ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined