قومی خبریں

اسکولی کتابوں میں شامل ہوگا رامائن اور مہابھارت پر مبنی باب، این سی ای آر ٹی پینل کی سفارش

این سی ای آر ٹی کے پینل نے اپنی سفارش میں کہا ہے کہ ’کلاسیکی دور‘ کی تاریخ کے حصے کی شکل میں رامائن اور مہابھارت جیسی رزمیہ داستانیں اسکولی کتابوں میں شامل کیے جانے چاہئیں۔

<div class="paragraphs"><p>این سی ای آر ٹی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

این سی ای آر ٹی، تصویر آئی اے این ایس

 

این سی ای آر ٹی جلد ہی اسکولی کتابوں میں رامائن اور مہابھارت سے جڑے باب کو شامل کر سکتی ہے۔ رامائن اور مہابھارت سے منسلک باب این سی ای آر ٹی کے سماجیات کے نصاب میں شامل کیے جانے کا منصوبہ ہے۔ جانکاری کے مطابق این سی ای آر ٹی کے ایک اعلیٰ سطحی پینل نے اس کی سفارش کی ہے۔

Published: undefined

این سی ای آر ٹی کے پینل نے اپنی سفارش میں کہا ہے کہ ’کلاسیکی دور‘ کی تاریخ کے حصے کی شکل میں رامائن اور مہابھارت جیسی رزمیہ داستانیں اسکولی کتابوں میں شامل کیے جانے چاہئیں۔ حالانکہ ابھی تک این سی ای آر ٹی نے اس سلسلے میں کوئی آفیشیل جانکاری شیئر نہیں کی ہے۔ اعلیٰ سطحی پینل نے کلاسز کی دیواروں پر آئین کی تمہید مقامی زبان میں لکھے جانے کی سفارش بھی کی ہے۔ علاوہ ازیں پینل نے نصابی کتابوں میں ہندوستانی علمی نظام، ویدوں اور آیوروید کو شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Published: undefined

ابھی ان سبھی مشوروں پر این سی ای آر ٹی کی منظوری باقی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی زیر بحث ہے کہ این سی ای آر ٹی کی اسکولی کتابوں میں انڈیا کی جگہ بھارت لکھا جا سکتا ہے۔ این سی ای آر ٹی کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے انڈیا کی جگہ پر بھارت لکھے جانے کی سفارش بھی کی ہے۔ حالانکہ این سی ای آر ٹی کا کہنا ہے کہ اسکولی کتابوں میں انڈیا کا نام بدل کر بھارت کرنے والی خبروں پر کسی بھی طرح کا تبصرہ کرنا ابھی جلدبازی ہوگی۔ این سی ای آر ٹی نے بتایا ہے کہ نئے نصاب اور کتابوں پر کام ہو رہا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ این سی ای آر ٹی نصاب میں ترمیم کرنے کی سفارش پروفیسر ’سی آئی آئیجیک‘ کی صدارت والی کمیٹی نے کی تھی۔ سفارش کے مطابق پرائمری سے لے کر ہائی اسکول سطح تک اسکولی نصابوں میں ملک کا نام انڈیا نہیں بلکہ بھارت ہونا چاہیے۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ ہندوستانی تاریخ میں قدیم، وسطیٰ اور جدید کی شکل میں دورانیہ کی تقسیم سلسلہ وار طریقے سے ختم کی جانی چاہیے۔ این سی ای آر ٹی کی اس کمیٹی کی دلیل ہے کہ قدیم لفظ کی جگہ کتابوں میں شاستریہ (کلاسیکی) یا پھر کلاسیکل لفظ کا استعمال ہونا چاہیے۔

Published: undefined

رواں سال پدم شری سے سرفراز آئیجیک کی صدارت والی کمیٹی نے خصوصی طور سے سفارش کی ہے کہ اسکولی طلبا کو نصابی کتابوں میں انڈیا کی جگہ بھارت نام پڑھایا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی نے کہا کہ بھارت نام کا تذکرہ وشنو پُران میں ہے۔ یہی نہیں کالی داس نے بھارت نام کا استعمال کیا ہے۔ یہ ایک صدیوں پرانا نام ہے، جبکہ انڈیا نام بہت بعد میں ترکوں، افغانوں اور یونانیوں کے حملہ کے بعد آیا۔

Published: undefined

این سی ای آر ٹی کی کمیٹی نے کہا کہ 12ویں درجہ تک کے سبھی نصابی کتابوں میں صرف بھارت نام کا ہی استعمال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ موجودہ نصاب اور نصابی کتابیں تاریخ میں ہوئی لڑائیوں میں ہندوؤں کی شکست پر بہت زیادہ زور دیتی ہیں۔ حالانکہ ہندوؤں کی جیت کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔ ایسے میں کمیٹی کا زور ہندو بادشاہوں کی جیت کے تذکرے پر بھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined