وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر انتہائی چوکسی اور احتیاط برتنے کی ہدایت دی ۔مسٹر مودی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کووڈ وباکی تازہ ترین صورتحال اور اومیکرون سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے میٹنگ میں کہا کہ ہمیں نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے چوکس اور محتاط رہنا چاہیے۔ انہوں نے ضلع سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے، ٹسٹنگ اور ویکسی نیشن کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے مرکزی افسران سے کہا کہ وہ ان ریاستوں میں مرکزی ٹیمیں بھیجیں جہاں صحت کا بنیادی ڈھانچہ کمزور ہے۔
Published: undefined
تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس جائزہ میٹنگ میں کووڈ-19 اور اومیکرون کی موجودہ صورتحال، انفیکشن سے بچاؤ اور صحت عامہ، ادویات کی دستیابی اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں آکسیجن سلنڈرز، وینٹی لیٹرز، آکسیجن پلانٹس، آئی سی یو، آکسیجن والے بیڈز، ہیلتھ ورکرز اور آئی ٹی سسٹم کی دستیابی اور ویکسی نیشن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Published: undefined
میٹنگ کے دوران، ویکسینیشن کی اعلی سطح اور اومیکرون کی موجودگی والے ممالک کو کیسز میں اضافے اور عالمی منظر نامے سے آگاہ کیا گیا۔ اس دوران مختلف ریاستوں میں کووڈ کی موجودہ صورتحال اور ویکسینیشن کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم کو 25 نومبر سے کووڈ کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔
Published: undefined
خیال رہے مرکزی وزارت صحت نے 25 نومبر کو بدلے ہوئے حالات پر پہلی ایڈوائزری جاری کی تھی۔ متعلقہ افسران کو کووڈ کے کنٹرول کے لیے ریاستوں کے ساتھ تال میل قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صحت عامہ کے انتظامات ایک جامع نقطہ نظر کے تحت کیے جائیں۔
Published: undefined
مسٹر مودی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع سطح سے شروع ہونے والے صحت کے نظام کو نئے ویرینٹ سے درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مضبوط بنایا جائے۔ ریاستوں کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ آکسیجن سپلائی کے سامان تیار اور مکمل طور پر فعال ہو۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ریاستوں کے ساتھ مستقل بنیادوں پر کام کریں اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کے مختلف سطحوں، تربیت اور انسانی وسائل کی صلاحیت کی تعمیر، ایمبولینسوں کی بروقت دستیابی کی تیاری کی صورتحال کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں تنہائی میں رہنے والوں کی موثر نگرانی کی جانی چاہیے اور اس کے لیے ٹیلی میڈیسن اور ٹیلی کنسلٹیشن کا استعمال کیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
میٹنگ میں نیتی آیوگ کے ہیلتھ ممبر ڈاکٹر وی کے پال، ہوم سکریٹری اے کے بھلا، ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن، فارماسیوٹیکل سکریٹری ڈاکٹر راجیش گوکھلے، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو، سکریٹری آیوش ویدیا راجیش کوٹیچا، سکریٹری شہری ترقیات درگا شنکر مشرا، نیشنل ہیلتھ مشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آر ایس شرمااور مرکزی حکومت کے پرنسپل سائنسی مشیر کے وجے راگھون اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز