دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے درخواست گزارکی سخت سرزنش کی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ یہ سب شہرت کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ہم درخواست گزار پر بھاری جرمانہ عائد کریں گے۔ یہ درخواست عام آدمی پارٹی کے ہی سابق ایم ایل اے سندیپ کمار نے داخل کی تھی۔ انہوں نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری اور جیل جانے کے بعد وزیر اعلیٰ کیجریوال کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
Published: undefined
سندیپ کمار کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سبرامنیم پرساد نے تنقید کی۔ اس سے قبل دیگر لوگوں کی جانب سے دائر کی گئی اسی طرح کی دو درخواستیں ہائی کورٹ پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔ عدالت نے اس درخواست کو مسترد نہیں کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جو بینچ نے اس سے قبل اس طرح کی درخواستوں پر سماعت کر چکی ہے، اس درخواست پر بھی وہی بنچ سماعت کرے۔ اس درخواست پر بدھ کو سماعت ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی نے ایکسائز پالیسی کیس میں 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد عدالت نے انہیں یکم اپریل تک ای ڈی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں 15 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ فی الحال کیجریوال تہاڑ جیل میں ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد سے اپوزیشن پارٹیاں انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی نے واضح کیا ہے کہ کیجریوال وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined