گجرات حکومت اور بی جے پی کو کل اس وقتزبردست جھٹکا لگا جب اس کے وزیر قانون بھوپیندرسنگھ چوڈاسما کے 2017 کے انتخاب کو گجرات ہائی کورٹ نے منسوخ کر دیا ہے ۔ گجرات ہائی کورٹ نے جہاں چوڈاسما کو اس معاملہ میں اسٹے دینے سے انکار کیا ہے وہیں اس نے کانگریس کے امیدوار اور عرضی گزار اشون راٹھوڑ کو جیتا ہو ا قرار دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے چوڈاسما سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار اشون راٹھوڑ سے محض 327 ووٹوں سے جیتے تھے لیکن راٹھوڑ نے اس معاملہ میں عدالت کا دروازہ کھٹ کھٹایا تھا اور عرضی لگائی تھی کہ چوڈاسما کا چناؤ ووٹوں کی گنتی میں گڑبڑی کے نتیجہ میں ہوا ہے اور اس گڑبڑی کے لئے وہاں کے رٹرننگ افسردھول جانی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا ۔ عدالت نے اشون راٹھوڑ کی عرضی کو صحیح تسلیم کرتے ہوئے چوڈاسما کے انتخاب کو منسوخ کر دیا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی سینئر رہنما اور وجے روپانی حکومت میں نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے کہا ہے کہ اس معاملہ میں پارٹی اور حکومت اپنی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کرے گی اور انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ اس سلسلہ میں سریم کورٹ سے رجوع کیاجائے گا۔
Published: undefined
ادھر الیکشن کمیشن نے گجرات ہائی کورٹ کی طرف سے ریاست کے وزیر قانون بھوپیندرسنگھ چوڈاسما کے انتخاب کو منسوخ کئے جانے کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے ساليسيٹر جنرل سے آج تبادلہ خیال کیا۔
Published: undefined
کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے سالیسیٹر جنرل کو بتایا کہ عدالت کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے کمیشن نے اپنے سکریٹری جنرل امیش سنہا کی صدارت میں ایک تین رکن کمیٹی تشکیل دی ہے جو عدالت کے فیصلے کا باقاعدہ اسٹڈٰی کرکے کمیشن کو اپنی رپورٹ دے گی۔
Published: undefined
اس کمیٹی میں الیکشن کمشنر چندر بھوشن کمار اور ڈائرکٹر (قانون) وجئے پانڈے بھی شامل ہیں. کمیشن کے ذرائع کے مطابق گجرات اسمبلی کے ڈھولكا حلقہ کے اس وقت کے رٹرننگ آفیسر دھول جانی کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کے لئے کمیشن نے ریاستی حکومت کو ہدایت دے دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined