نئی دہلی: ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو پنچکولہ کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے ذریعہ مجرم قرار دیئے جانے کے فوراً بعد ان کے حامیوں کی طرف سے کی گئی آگ زنی اور تشدد پر ہائی کورٹ نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ہریانہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کھٹر حکومت کو مسلسل تیسرے روز پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سیاسی فائدہ کے لئے شہر کو جلنے دیا۔ ہائی کورٹ نے حکومت پر یہ بھی تبصرہ کیا کہ ’’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے سرینڈر کر دیا ہے‘‘۔
قبل ازیں جمعہ کو عدالتی فیصلے کے بعد پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ گرمیت رام رحیم کے پیروکاروں کی طرف سے کیے جا رہے تشدد اور آگ زنی کی وجہ سے ہوئے نقصان کی تلافی ڈیرا سچا سودا سے کرائی جائے۔
Published: 26 Aug 2017, 2:13 PM IST
ذرائع کے مطابق اسی حکم پر عمل آوری کرتے ہوئے آج فوج سرسا میں رام رحیم کے آشرم پہنچ گئی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈیرا حامیوں کو وہاں سےباہر نکال کر آشرم کو خالی کرانے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور پولس بھی حالات کو قابو کرنے کے لئے فوج کی مدد کر رہی ہے۔ دوسری طرف ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے استعفیٰ کا مطالبہ زور وشور سے کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج صبح 11 بجے ڈیرا حامیوں کی غنڈ ہ گردی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
Published: 26 Aug 2017, 2:13 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Aug 2017, 2:13 PM IST
تصویر: پریس ریلیز