باندہ جیل میں بند پوروانچل کے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کا جمعرات (28 مارچ) کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد سیکورٹی کے پیش نظر پورے یوپی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے لکھنؤ میں اپنی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔
Published: undefined
دیر شام جیل میں سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں باندہ میں رانی درگاوتی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔اسپتال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "آج رات تقریباً 8:25 بجے، جیل میں بند مختار انصاری ولد سبحان اللہ، عمر تقریباً 63 سال، کو جیل کے اہلکاروں نے شکایت کرتے ہوئے رانی درگاوتی میڈیکل کالج، باندہ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا اور قے اور بے ہوشی کی حالت میں انہیں لایا گیا۔اسپتال نے کہا، "مریض کو 9 ڈاکٹروں کی ٹیم نے فوری طبی دیکھ بھال فراہم کی تھی۔" لیکن پوری کوشش کے باوجود مریض دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ قبل ازیں منگل کو انصاری کو گورنمنٹ رانی درگاوتی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا لیکن شام کو دیر سے انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی اورانہیں منگل کی شام دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔انصاری کی موت کے بعد یوپی میں ہائی الرٹ ہے۔ تمام کپتانوں کو الرٹ پر رہنے کو کہا گیا ہے۔مؤ، باندہ اور غازی پور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرز نے احتیاط برتنے کی ہدایات دی ہیں۔
Published: undefined
وضح رہے اخبار میں شائع خبر کے مطابق مختار انصاری کے انتقال کے بعد وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں ڈی جی پی پرشانت کمار، اے ڈی جی ایل او امیتابھ یش موجود تھے۔ سماج وادی پارٹی نے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نےایکس یعنی سابق ٹویٹر پر لکھا ہے "سابق ایم ایل اے مختار انصاری جی کی موت پر افسوس ہوا، ان کی روح کو سکون پہنچے، سوگوار خاندان کو اس عظیم نقصان برداشت کرنے کی طاقت ملے۔ خراج عقیدت! ‘‘مختار انصاری کی موت کی خبر ملتے ہی غازی پور میں مختار کی رہائش گاہ "فاٹک" پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔
Published: undefined
یوپی حکومت مختار انصاری کی موت کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دے سکتی ہے۔ موت کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے سابق جج کی طرف سے تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔ حکومتی سطح پر اس امکان کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ زہر دینے کے الزامات کی وجہ سے، پوسٹ مارٹم کے دوران ویسیرا کو بھی محفوظ رکھا جائے گا۔
Published: undefined
یوپی کے تمام اضلاع میں کل جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی۔ رمضان المبارک میں نماز جمعہ کی خاص اہمیت ہے۔ رمضان المبارک میں نماز جمعہ کے دوران مساجد میں عام دنوں کی نسبت زیادہ ہجوم ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے مختار انصاری کی موت کے بعد پریاگ راج سمیت پورے یوپی میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات ہوں گے۔
Published: undefined
مختار انصاری کا خاندان جمعہ کی صبح الہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گا جس میں ایم ایل اے کے بیٹے عباس انصاری کو پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ مختار انصاری کے جنازے میں شرکت کی اجازت دینے کے لیے درخواست دائر کی جائے گی۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق چندر شیکھر آزاد نے مختار انصاری کی موت کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ چندر شیکھر آزاد نے الزام لگایا کہ مختار انصاری کی موت ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔ لوگوں کے ایک طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مختار انصاری کی موت نہیں ایک سیاسی قتل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined