جموں: راجوری میں وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی کے پیش نظر ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے متعدد علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے، مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطرسیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق جمعے کی شام کو راجوری میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر ملی ٹنٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ راجوری ضلع کے سبھی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے ناکوں کا جال بچھایا، جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔
Published: undefined
پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کے پیش نظر راجوری میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلی کے مقام اور اُس کے ارد گرد علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
Published: undefined
بتادیں کہ 11 اگست کو راجوری کے درہال علاقے میں دو فدائین نے فوجی کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فوجی اور دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔ امسال مئی کے مہینے میں راجوری کے لام سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک ملی ٹنٹ کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز