قومی راجدھانی دہلی میں ہائی ایلرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور خبروں کے مطابق دہلی پولس کی اسپیشل سیل خود کش حملہ آوروں کی تلاش میں کئی جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ خبر ہے کہ دہلی میں تیوہار کے موقع پر دہشت گرد کسی بڑے حملہ کو انجام دینے کی سازش کر رہے ہیں۔ ایک ویب سائٹ میں شائع خبر کے مطابق خفیہ ایجنسیوں سے ملی معلومات کے مطابق جیش کے تین سے چار خود کش حملہ آور اس وقت دہلی میں داخل ہو چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان سبھی کے پاس جدید ہتھیار ہیں۔ اس اطلاع کے بعد کئی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Published: 03 Oct 2019, 12:10 PM IST
دہشت گردانہ حملہ ہونے کی خبر کے بعد دہلی پولس نے ایلرٹ جاری کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوامی مقامات پر سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیش، بس اسٹینڈ اور میٹرو اسٹیشنوں پر اضافی سیکورٹی لگا دی گئی ہے۔ میٹرو اسٹیشونوں پر تفتیش سخت کر دی گئی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل کل یعنی بدھ کے روز دہلی کی پڑوسی ریاست پنجاب سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق یہ دہشت گرد بڑے حملہ کو انجام دینے کی تیاری کر رہا تھا۔ اس سے قبل ایس آئی ٹی نے امرتسر سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے اے کے 47 کی دو رائفلیں اور گولا بارود برآمد کیا گیا تھا۔
Published: 03 Oct 2019, 12:10 PM IST
واضح رہے پاکستان کی جانب سے لگاتار دراندازی کی کوشیشیں کی جا رہی ہیں اور جب اس کو اس میں کوئی کامیابی نہیں ملی تو اس نے ڈرون کے ذریعہ پنجاب میں ہتھیار بھیجنے کی کوشش کی۔ حال ہی میں پنجاب سے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی ان کے پاس سے ایس آئی ٹی کو 4 ڈرون بھی ملے تھے جن میں سے تین کو پوری طرح ختم کر دیا گیا تھا، یہ سبھی ڈرون چین کے بنے ہوئے بتائے جاتے ہیں۔
Published: 03 Oct 2019, 12:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Oct 2019, 12:10 PM IST