قومی خبریں

مونگ پھلی اور لہسن کھانے کی شوقین مرغی نے قائم کیا ریکارڈ، ایک دن میں دے ڈالے 31 انڈے

گریش چندر نے بتایا کہ اتوار 25 دسمبر کو جب وہ شام 5 بجے تک گھر واپس آئے تو ان کی مرغی مسلسل دو دو انڈے دے رہی تھی۔ اس طرح رات 10 بجے تک اس نے پورے 31 انڈے دے ڈالے۔ یہ دیکھ کر وہ بہت حیران ہو گئے۔

مرغی نے دئے 31 انڈے، تصویر آئی اے این ایس
مرغی نے دئے 31 انڈے، تصویر آئی اے این ایس 

الموڑا: اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع کی تحصیل بھکیاسین کے گاؤں باسوٹ میں مونگ پھلی اور لہسن کھانے کی شوقین مرغی نے ایک دن میں 31 انڈے دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مرغی کو کسی قسم کی بیماری نہیں ہے اور یہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔ خیال رہے کہ باسوٹ کے رہنے والے گریش چندر بودھانی ٹور اینڈ ٹریول کا کام کرتے ہیں۔ ان کے بچوں کو مرغیاں پالنے کی خواہش تھی اور وہ کہیں سے چار سو روپے میں دو چوزے خرید لائے۔ گریش چندر بتاتے ہیں کہ جب یہ مرغی کے چوزے گھر میں آئے تو انہیں اپنے بچوں کی طرح بڑی محبت سے ان کی پرورش کی۔ وہ ان کے ساتھ اپنے خاندان کے افراد جیسا سلوک کرتے ہیں۔ نیز۔ انہوں نے یہ مرغیاں کاروبار کے لحاظ سے نہیں خریدی۔

Published: undefined

گریش چندر بودھانی کے بیٹے پیتامبر دت بودھانی نے بتایا کہ ان مرغیوں کو لائے تین چار ماہ ہوئے ہیں۔ وہ اکثر ٹور اینڈ ٹریولز کے کام کے سلسلے میں باہر جاتے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو ان کے بچوں نے بتایا کہ ان کی ایک مرغی نے 5 انڈے دیئے ہیں۔ یہ سن کر انہیں یقین نہیں ہوا، ان کی مرغی نے اتنے کم وقت میں ایک ساتھ 5 انڈے دیئے۔ شام کو جب وہ گھر آئے تو دیکھا کہ بات بالکل سچ ہے۔ وہ اس سے بھی زیادہ حیران تو اس وقت ہو گئے جب وہ 10 سے 15 منٹ میں 10-10 انڈے دینے لگی۔ انہوں نے بتایا کہ 25 دسمبر کو جب وہ کام کے لیے باہر گئے تو ان کے بچوں نے مرغی کو اپنے ساتھ کمرے میں رکھا۔

Published: undefined

گریش چندر بدھانی نے بتایا کہ اتوار 25 دسمبر کو جب وہ شام 5 بجے تک گھر واپس آئے تو ان کی مرغی مسلسل دو دو انڈے دے رہی تھی۔ اس طرح رات 10 بجے تک اس نے پورے 31 انڈے دے ڈالے۔ یہ دیکھ کر وہ بہت حیران ہو گئے۔ گریش چندر نے بتایا کہ یہ سب دیکھ کر انہیں شک ہوا کہ شاید ان کی مرغی بیمار ہے لیکن ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔ پھر انہیں شک ہوا کہ ان کی مرغی پر اوپری ہوا کا اثر ہے۔ انہوں نے اپنے والد سے رابطہ کیا اور انہیں سارا واقعہ سنایا۔ تاہم، مرغی پوری طرح صحت مند نظر آتی ہے۔

Published: undefined

اب ایک بڑا سوال یہ ہے کہ یہ سب کیسے ممکن ہے؟ ایک مرغی ایک دن میں 31 انڈے کیسے دے سکتی ہے؟ اس بارے میں کوئی ماہر سائنس دان ہی بتا سکتا ہے۔ اس کے باوجود دیکھنے والی بات یہ ہے کہ اس خاندان نے مرغی کو اپنے بچے کی طرح پالا ہے۔ اس نے اتنا پیار دیا ہے جتنا کوئی اپنے بچوں کو دیتا ہے۔ اس کے علاوہ گریش چندر کے مطابق ان کی مرغی کو مونگ پھلی کھانے کا بہت شوق ہے۔ وہ ایک دن میں تقریباً 200 گرام مونگ پھلی کھا جاتی ہے۔ وہ اپنی دونوں مرغیوں کے لیے دہلی سے ایک ساتھ مونگ پھلی لے کر آتے ہیں۔ مونگ پھلی کے علاوہ لہسن بھی مرغیوں کی روزمرہ کی خوراک میں شامل ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس حیرت انگیز کارنامے کے پیچھے مرغی کی خاص خوراک اور پیار بھی ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

اس حیرت انگیز مرغی کو دیکھنے کے لیے علاقے کے تمام لوگ، عوامی نمائندے گریش چندر کے گھر پہنچ رہے ہیں۔ جو بھی یہ سب دیکھتا ہے حیران رہ جاتا ہے۔ ایک مرغی جو گھر کی عام خوراک لیتی ہے ایک ہی دن میں اتنے انڈے دے چکی ہے۔ اس طرح کا معاملہ اس سے پہلے کہیں نہ دیکھا گیا اور نہ سنا گیا۔ اسی لیے لوگوں نے گریش چندر بدھانی کی مرغی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined