جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت نے جمعرات کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں آئندہ 5 ستمبر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر عالمگیر عالم نے کہا ہے کہ اس دوران حکومت ایک بار پھر اعتماد کا ووٹ ثابت کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کے موجودہ حالات کے مدنظر یہ طے کیا گیا ہے اور اس سے چیزیں واضح ہو جائیں گی۔
Published: undefined
کابینہ نے یہ ’خصوصی میٹنگ‘ اسمبلی کے مانسون اجلاس کے تحت منعقد کرنے کی منظوری دی ہے۔ اسمبلی اسپیکر ربیندر ناتھ مہتو نے گزشتہ 5 جولائی کو مانسون اجلاس کو طے وقت سے ایک دن پہلے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔ اب اسی اجلاس کے سلسلے میں 5 ستمبر کو میٹنگ بلائی گئی ہے۔ یعنی تکنیکی طور پر اس خصوصی اجلاس کے لیے گورنر کی منظوری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ دہلی کی کیجریوال حکومت کی طرح ہی ہیمنت سورین کی حکومت بھی اسمبلی میں تحریک اعتماد پاس کر یہ پیغام دینے کی کوشش کرے گی کہ حکومت کے پاس واضح اکثریت ہے۔ حکومت کے مستقبل کو لے کر ظاہر کیے جا رہے اندیشوں کے مدنظر یہ اہم اسٹریٹجک قدم ہے۔
Published: undefined
آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں مجموعی طور پر 25 تجاویز کو منظوری دی گئی ہے۔ اس میں ایک اہم فیصلہ یہ ہے کہ حکومت جھارکھنڈ کی سرحد سے باہر دوسری ریاستوں میں وی وی آئی پی اور وی آئی پی موومنٹ کے لیے ایک مہینے کے لیے چارٹرڈ طیارے کرایہ پر لے گی۔ اس پر 2 کروڑ 6 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔ میٹنگ میں سرکاری ملازمین کے لیے یکم ستمبر 2022 کی تاریخ سے پرانی پنشن اسکیم نافذ کرنے، پنچایت سکریٹری کی خالی اسامیوں پر تقرری رول کو ترمیم کرنے جیسے فیصلے بھی لیے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined