قومی خبریں

ہیمنت سورین کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت مسترد

ہیمنت سورین کو جنوری میں رانچی میں ایک اراضی گھوٹالہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت سے وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ گرفتاری کے بعد سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ہیمنت سورین /  تصویر: آئی اے این ایس

 

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ کورٹ نے ہیمنت سورین کی عبوری رہائی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ انتخابی مہم کے لیے جیل سے باہر آنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی ہے، اب آپ اگلے ہفتے اس پربحث کریں۔

Published: undefined

دراصل ہیمنت سورین نے ہائی کورٹ کے فیصلے میں تاخیر کی بنیاد پر اپنی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن 3 مئی کو ہائی کورٹ نے ان کی گرفتاری کو صحیح ٹھہرا دیا تھا۔ ہیمنت سورین کو جنوری میں رانچی میں ایک اراضی گھوٹالہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت سے وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ گرفتاری کے بعد سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ہیمنت سورین نے عدالت سے کہا کہ جس کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے وہ شیڈول آفنس کا نہیں ہے۔ ان کے خلاف پیسوں کی ہیرا پھیری کا کوئی کیس نہیں بنتا ہے۔ سورین کا کہنا ہے کہ رانچی اراضی گھوٹالے کی جس متنازعہ زمین کی بات ہو رہی ہے  ان دستاویزات میں ان کے نام کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

عدالت کے ذریعے گرفتاری کو صحیح ٹھہرائے جانے کے بعد سورین نے ایک نئی عرضداشت داخل کی ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کا کہنا ہے کہ سورین اپنی دوسری عرضداشت کا تمام مواد اکٹھا کر سکتے ہیں۔ اس کی سماعت اگلے ہفتے ہوگی۔ 28 فروری کو اس کی سماعت کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جسٹس کھنہ اور جسٹس دتّہ کا کہنا ہے کہ اس سماعت میں تمام دلائل اٹھائے جا سکتے ہیں، جو 3 مئی کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined