سری نگر: ملک کے مختلف حصوں میں قیام پذیر جموں وکشمیر کے باشندوں کوسہولیات فراہم کرنے کے لئے جے اینڈ کے ریذیڈنٹ کمشنر نئی دلی کے دفتر میں دن رات کام کرنے والی ہیلپ لائین قائم کی گئی ہے۔ اس ہیلپ لائین کے ساتھ تعینات عملہ پچھلے 14 روز سے دن رات کام کر رہا ہے۔
Published: undefined
ہیلپ لائین کے ذریعے ملک کی 18 سے زائد ریاستوں میں درماندہ ہوئے جموں وکشمیر کے باشندوں کو غذائی اجناس کے علاوہ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہیلپ لائین کے کام کاج کی نگرانی پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر دھیرج گپتا کرتے ہیں جبکہ اس میں سات آفیسر اہم رول ادا کر رہے ہیں۔
Published: undefined
گزشتہ 14 دنوں کے دوران ان لیزان افسروں نے ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 250 فون کالز وصو ل کیے ہیں اور 800 سے زائد طالب علموں کو مدد فراہم کی جاچکی ہے۔ جن علاقوں میں جموں وکشمیر کے باشندوں کو اس ہیلپ لائین کے ذریعے مختلف سہولیات فراہم کی جاچکی ہے۔ اُن میں چندی گڑھ، مہالی، روپر، بھوپال، کوٹا، جے پور، پونے، بنگلورو، چنئی، حیدرآباد، ممبئی، دھرا دون اور دلی شامل ہیں۔
Published: undefined
جہاں تک جموں وکشمیر کے مختلف ورکروں، مزدوروں اور تاجروں کو مدد فراہم کرنے کا سوال پیدا ہوتا ہے تو اس ٹیم نے تقریباً 30 مقامات سے 1000 سے زائد فون کال پچھلے 14روز کے دوران وصول کیے ہیں اور 2500 افراد کو مدد فراہم کی جاچکی ہے۔
Published: undefined
ممبئی اور دلی میں درماندہ ہوئے کئی مریضوں کو لیزان افسروں نے مدد فراہم کر کے عارضی اقامتی سہولیات دستیاب کرائی ہے۔ اس کے علاوہ جموں وکشمیر میں حیات بخش ادویات استعمال کرنے والے کئی لوگوں کو یہ ادویات فراہم کرائی جاچکی ہے جبکہ لیزان آفیسر ممبئی نے ممبئی سے سری نگر تک 20000 ماسک بھیجے ہیں جن کو سکمز میں استعمال میں لایا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز