نئی دہلی/گریٹر نوئیڈا: ملک میں پہلے بار ہیلی کاپٹر سے جرائم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کر کے ٹڈیوں کو قابو میں کرنے کی مہم کا منگل سے آغاز کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر زراعت نریندر تومر نے یہاں ایک تقریب میں ایسے ہی ایک ہیلی کاپٹر کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ٹڈیوں کے حملے سے بری طرح متاثر مقامات پر ان ہیلی کاپٹروں سے جرائم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کیا جائےگا۔
Published: undefined
تومر نے اس موقع پر میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ فصلوں کو ٹڈیوں کے حملے سے بچانے کے لئے ملک میں پہلی بار فضائیہ کی مدد لی جائےگی۔ فضائیہ کے چار ہیلی کاپٹروں سے جرائم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کرنے کا منصوبہ ہے جس کے لئے چار جرائم کش ادویہ کا چھڑکاو کرنے والی چار مشینیں بیرون ملک سے منگائی جارہی ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، مہاراشٹرا اور ہریانہ میں اس بار ٹڈیوں کے حملے کا شبہ ہے۔ ٹڈیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان پوری طرح سے تال میل قائم کیا گیا ہے۔ تومر نےکہا کہ ابھی تک ٹڈیوں کے حملے سے فصلوں کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ٹڈیوں کو قابو میں کرنے کے لئے 15مشین برطانیہ سے درآمد کی گئی ہیں۔ ملک میں اس طرح کی پہلے سے ہی 45 مشینیں تھیں۔ آنے والی 11جولائی تک ایسی ہی 45 اور مشینیں خریدی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اس کام کے لئے 55 دیگر گاڑیاں بھی خریدی گئی ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ شہری ہوا بازی وزارت نے رات میں ڈرون سے جرائم کش ادویہ کا چھڑکا کی اجازت دے دی ہے۔ ٹڈیوں کا حملہ اس بار جولائی میں بڑھنے کا شبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی ٹڈیوں کا حملہ ہوا تھا لیکن اسے ریاستوں کے تعاون سے کنٹرول کرلیا گیا تھا۔ 28 سال پہلے ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر ٹڈیوں کا حملہ ہو ا تھا۔ گزشتہ سال جو ٹڈی کا حملہ ہوا تھا۔ اس میں کسانوں کے نقصانات کی تلافی کے طور پر 68 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی تھی۔ مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ ٹڈیوں پر قابو حاصل کرنے کے سبھی ممکنہ اقدام کئے جائیں گے۔ اس موقع پر زراعت کے مملکتی وزیر کیلاش چودھری، ایم پی مہیش شرما اور زرعی سکریٹری سنجے اگروال بھی موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined