قومی خبریں

پونے میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، دونوں پائلٹوں سمیت 3 افراد ہلاک

پونے کے باودھن بُدرُک میں ہیلی کاپٹر گرنے سے تین افراد کی جانیں چلی گئیں۔ پولیس اور ایوی ایشن حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کر رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

پونے کے باودھن بُدرُک علاقے میں آج صبح ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ صبح 6:45 بجے کے قریب ہوا جب ہیلی کاپٹر آکسفورڈ گالف کلب کے ہیلی پیڈ سے اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

Published: undefined

عینی شاہدین کے مطابق، حادثے کے وقت علاقے میں گھنی دھند چھائی ہوئی تھی جو ممکنہ طور پر حادثے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس کو خبر دی۔ ہنجواڑی پولیس اسٹیشن کے افسران اور دیگر ایمرجنسی خدمات جیسے فائر بریگیڈ اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو آپریشن میں چار فائر انجن اور 108 ایمرجنسی ایمبولینس نے حصہ لیا۔

Published: undefined

مرنے والوں میں دو پائلٹ اور ایک انجینئر شامل ہیں۔ پولیس اور ایوی ایشن کے افسران ابھی حادثے کی وجوہات کی تفتیش کر رہے ہیں، لیکن فی الحال تکنیکی خرابی یا خراب موسم کو ممکنہ اسباب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے جب پونے میں ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا ہے۔ اس سے قبل اگست میں بھی پونے کے علاقے پاوڈ میں ایک ہیلی کاپٹر کریش ہوا تھا جس میں چار افراد زخمی ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined