قومی خبریں

ہیرا لال سامریا بنے ملک کے پہلے دلت چیف انفارمیشن کمشنر

چیف انفارمیشن کمشنر کا عہدہ 3 اکتوبر کو خالی ہو گیا تھا کیونکہ اس دن وائی کے سنہا کی مدت کار ختم ہو گئی تھی، سامریا کی تقرری کے بعد بھی انفارمیشن کمشنر کے 8 عہدے خالی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہیرالال سامریا (دائیں)</p></div>

ہیرالال سامریا (دائیں)

 

مرکزی حکومت نے ہیرا لال سامریا کو چیف انفارمیشن کمشنر (سی آئی سی) مقرر کیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کے روز ہیرالال سامریا کو سی آئی سی چیف کی شکل میں حلف دلایا۔ قابل ذکر ہے کہ ہیرا لال سامریا ملک کے پہلے دلت چیف انفارمیشن کمشنر ہیں۔ راجستھان کے بھرت پور ضلع کے رہنے والے سامریا 1985 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ چیف انفارمیشن کمشنر کا عہدہ 3 اکتوبر کو خالی ہو گیا تھا کیونکہ اس دن وائی کے سنہا کی مدت کار ختم ہو گئی تھی۔ سامریا کی تقرری کے بعد بھی انفارمیشن کمشنر کے 8 عہدے خالی ہیں۔ سی آئی سی میں اس وقت دو انفارمیشن کمشنر اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے سی آئی سی اور ریاستی انفارمیشن کمیشنز (ایس آئی سی) میں خالی عہدوں کو بھرنے سے متعلق قدم اٹھانے کی ہدایت مرکزی اور ریاستی حکومت کو دی تھی۔ عدالت نے 30 اکتوبر کو کہا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو اطلاعات کا حق قانون بے اثر ہو جائے گا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ڈی او پی ٹی کو ریاستی انفارمیشن کمیشنز میں منظور عہدوں، اسامیوں اور وہاں زیر التوا معاملوں کی مجموعی تعداد سمیت کئی پہلوؤں پر سبھی ریاستوں سے جانکاری اکٹھا کرنے کو کہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined