قومی خبریں

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند، مزید بارش کی پیش گوئی

ممبئی میں مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے جمعرات کو تقریباً 11 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور 10 پروازوں کا رخ قریبی ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 
SOPA Images

ممبئی: ممبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ مکانات بھی زیر آب آ گئے ہیں۔ ممبئی اور پونے سمیت مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اس حوالہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران 60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے ممبئی کے لیے جمعہ کی صبح 8.30 بجے تک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ شدید بارش کی وارننگ کے پیش نظر تھانے میں آج اسکول اور کالج بند رکھنے کے احکامات دئے گئے ہیں۔ تھانے میونسپل کارپوریشن اور آئی ایم ڈی نے ممبئی، پالگھر، تھانے اور سندھو درگ میں 26 جولائی تک موسلادھار بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔

ممبئی، پونے اور پالگھر میں جمعرات کی رات بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو صبح تک جاری رہا۔ جمعرات کو تینوں شہروں اور مہاراشٹر کے دیگر حصوں میں شدید بارش ہوئی۔ بارش اور اس سے متعلقہ واقعات کی وجہ سے پونے میں 4 لوگوں کی موت ہوئی، جن میں سے 3 کی موت بجلی کے جھٹکے سے ہوئی۔ ممبئی اور پالگھر میں شدید بارش کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کی ممبئی شہر میں شدید بارش کی وارننگ کے بعد پولیس نے ممبئی کے لوگوں سے جمعہ کی صبح 8.30 بجے تک گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کی تھی۔ نہ صرف ممبئی بلکہ مہاراشٹر کے پونے، ویڈ، گڈھ چرولی سمیت کئی علاقوں کو ان دنوں موسلادھار بارش کا سامنا ہے۔ ممبئی سے متصل لوناوالا میں بارش کا ایسا سیلاب آیا ہے کہ 30 سیاح وہاں پھنس گئے، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کرنا پڑا۔ ممبئی کے کئی سب ویز مکمل طور پر پانی سے بھر گئے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں بند کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ممبئی میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے جمعرات کو تقریباً 11 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور 10 پروازوں کو قریبی ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ ممبئی ہوائی اڈے پر حد نگاہ 300 میٹر تک کم ہونے کی وجہ سے رن وے آپریشن کو دو بار روکنا پڑا۔ ایئر لائن نے میٹرو پولس کے کچھ حصوں میں ٹریفک جام اور پانی جمع ہونے کے پیش نظر مسافروں کو جلد ایئرپورٹ پہنچنے کا مشورہ جاری کیا۔ ہوائی اڈے کے ایک ذرائع نے بتایا کہ ’’خراب موسم اور کم وزیبیلٹی کی وجہ سے رن وے کی کارروائیوں کو پہلے صبح 8.32 سے 8.43 تک 11 منٹ اور پھر صبح 10.36 سے 10.55 تک 19 منٹ کے لیے روک دیا گیا تھا۔ شدید بارش کی وجہ سے حد نگاہ 300 میٹر تک گر گئی تھی۔‘‘

Published: undefined

ممبئی کے کئی علاقوں میں جمعرات کو علی الصبح 4 بجے سے دوپہر ایک بجے کے درمیان 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران سب سے زیادہ 157 ملی میٹر بارش اندھیری کے مالپا ڈونگری علاقے میں ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد پوائی کے پاسپولی میں 155 ملی میٹر اور ڈینڈوشی میں 154 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بی ایم سی کے اہلکار نے کہا کہ آئی ایم ڈی نے ممبئی شہر اور پڑوسی تھانے، رائے گڑھ اور پالگھر اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور دن کے وقت کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت زیادہ اور کچھ مقامات پر انتہائی بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined