قومی خبریں

دہلی اور این سی آر میں شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری، موسم پھر سے سرد

دہلی اور این سی آر میں ہفتے کی دوپہر کے بعد تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش ہوئی اور اولے بھی گرے۔ موسم کے بدلے ہوئے تیور کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہو گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی اور این سی آر میں ہفتے کی دوپہر کے بعد تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش ہوئی اور اولے بھی گرے۔ موسم کے بدلے ہوئے تیور کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہو گیا۔ ژالہ باری کی جس طرح کی تصاویر منظر عام پر آ رہی ہیں ان میں سڑکوں اور گھر کی چھتوں پر سفید چادر بچھ گئی ہیں۔ اس سے کسانوں کی فصلوں کو شدید نقصان ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

پریت وہار، لکشمن نگر، روہنی سمیت دہلی کے مختلف علاقوں کے علاوہ نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی ژالہ باری ہوئی۔ شدید بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی بھر گیا اور ٹریفک متاثر ہو گیا۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں سمیت پورے شمالی ہندوستان میں گذشتہ کچھ دنوں سے موسم کا مزاج تبدیل ہو گیا ہے اور اس کی وجہ سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں دہلی اور این سی آر کے آسمان پر مطلع ابر آلود بنا ہوا تھا۔ موسم میں اچانک آئی تبدیلی سے چاروں طرف اندھیرا چھا گیا جس کے بعد دوپہر تقریباً دو بج کر 30 منٹ پر بارش شروع ہو گئی۔ بارش کا یہ سلسلہ کاری دیر تک جاری رہا اور اسی اثنا میں ژالہ باری بھی شروع ہو گئی۔

Published: undefined

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے جمعہ کو ہی دہلی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔محکمہ موسمیات کے طابق اتوار سے موسم میں تبدیلی آئےگی۔ محکمے کے مطابق 17 مارچ سے دہلی میں آسمان صاف رہیں گے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس درج کیا جائے گا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined