نینی تال: اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں اونچائی والے علاقوں میں ہفتے کی رات ہوئی شدید بارش کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بنگاپانی تحصیل میں پانچ مکان گوری ندی میں بہہ گئے ہیں جبکہ منسیاری میں دو گاؤں میں 30 کنبوں کو محفوظ مقامات پر پناہ دینی پڑی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے تین میٹر راستے ملبے سے بند ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
ملی اطلاع کے مطابق پتھوراگڑھ کے اونچائی والے علاقوں میں ہفتے کی رات کو تقریباً تین بجے شدید بارش ہوئی جس سے دیہی علاقوں میں کافی نقصان ہوا ہے۔ سڑکیں اور پیدل راستے بہہ گئے ہیں۔ کئی گاؤں میں پانی گھس گیا ہے۔ پینے کے پانی کی لائنیں تباہ ہوگئی ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان بنگاپانی تحصیل کے تملی پٹی میں ہوا ہے۔
Published: undefined
ریونیو سب انسپکٹر تملی کی رپورٹ کے مطابق بنگاپانی گاؤں کے چھودی بگڑ توک میں ندی کے کنارے میں واقع پانچ مکان گوری ندی میں پوری طرح سے سما گئے ہیں۔ ساتھ ہی دو گائے اورایک بھینس بھی گوری ندی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق گوری ندی میں تودے گرنے کی وجہ سے ان مکانوں کو نقصان ہوا ہے۔ گوری ندی کی زد میں آئے آٹھ مکانوں کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا اور سبھی آٹھ کنبوں کو محفوظ مقامات پر جانے کو کہہ دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جن کے مکان گوری ندی میں گرے ہیں ان میں امر سنگھ کا بیٹا دلیپ سنگھ ،پرتاپ سنگھ کا بیٹا مکیش سنگھ، امر سنگھ کی بیوی متھرا دیوی، گمان سنگھ کے بیٹے دیویندر سنگھ اور ڈیگر سنگھ شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined