قومی خبریں

جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں بارشوں کا ایلرٹ جاری، اسکول اور کالج بند، دفاتر میں گھر سے کام

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے جنوبی ہندوستان  کے کرناٹک، پڈوچیری، تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں شدید بارش کا ایلرٹ جاری کیا ہے۔ موسمی حالات کے پیش نظر سکولوں اور کالجوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس 

 

ہندوستان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی )نے جنوبی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں شدید بارش کا ایلرٹ جاری کیا ہے۔ موسمی حالات کی وجہ سے کئی اضلاع میں سکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں اور دفاتر میں بھی گھر سے کام کرنے کے لئے کہا ہے۔ کرناٹک، پڈوچیری، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سمیت ریاست کے وسطی اور جنوبی حصوں میں زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ آئی ایم ڈی حکام نے کہا کہ یہ بارش خلیج بنگال پر کم دباؤ والے علاقے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک کے شمالی حصوں کے خشک علاقوں میں اسی طرح کے موسمی حالات رہیں گے۔شدید بارشوں کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ ساحلی کرناٹک کے علاوہ، آئی ایم ڈی نے تمکورو، میسورو، کوڈاگو، چکمگلورو، ہاسن، کولار، شیوموگا اور چکبالا پور اضلاع کے لیے 'یلو الرٹ' جاری کیا ہے۔ ریاست میں جس طرح کی صورتحال ہے۔ اگر یہ سلسلہ مزید جاری رہا تو نظام زندگی متاثر ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

پڈوچیری میں بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے ایلرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے کہا کہ پڈوچیری اور کرائیکل علاقوں میں تمام اسکول اور کالج بدھ یعنی آج بند رہیں گے کیونکہ محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکاروں کی 62 ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں، جو پیر کو اروکونم سے پہنچی تھیں۔

Published: undefined

چنئی، تروولور اور تمل ناڈو کے دیگر اضلاع میں منگل کو وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ خلیج بنگال پر کم دباؤ کا علاقہ واضح کم دباؤ والے علاقے میں تبدیل ہو گیا ہے۔کارپوریشن کے مطابق  اس وقت تیز ہوا سے گرے ہوئے درختوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ریاست کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے ریاست کے کئی اضلاع میں ریڈ ایلرٹ بھی جاری کیا ہے۔

Published: undefined

تمل ناڈو حکومت نے لوگوں سے موسم سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ’ٹی این ایلرٹ ایپ‘  استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ آئی ٹی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ تاہم اب تک میٹرو ریل، ہوائی جہاز اور ٹرین کی سہولیات پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور تمل ناڈو ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کو متاثرہ علاقوں میں پیشگی تعینات کیا جائے۔

Published: undefined

آندھرا پردیش کے کئی علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں اگلے دو دنوں تک مانسون کی زبردست سرگرمی دیکھی جا سکتی ہے۔ رائلسیما خطہ میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے پی ایس ڈی ایم اے) نے کہا کہ مغربی گوداوری، ایلورو، کرشنا اور این ٹی آر اضلاع کے کچھ حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined