قومی خبریں

ممبئی میں شدید بارش، نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا، 29 اضلاع میں یلو الرٹ

کل مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش ہو ئی۔ دارالحکومت ممبئی میں بھی شام کے وقت اچانک موسم بدل گیا اور موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کل شام اچانک بارش ہوئی جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ممبئی، تھانے، کلیان ڈومبیوالی، مغربی مضافات، کرلا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔ اس اچانک بارش سے عام لوگ پریشان ہو گئے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ۔ اندھیری سب وے میں پانی داخل ہو گیا ہے جسے عارضی طور پر بند کرنا پڑا ۔

Published: undefined

مہاراشٹر کے 29 اضلاع میں آج  یعنی 11 اکتوبر کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی کے مشرقی مضافات، نوی ممبئی اور رائے گڑھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقوں اندھیری، جوگیشوری، گورگاؤں ملاڈ، کاندیوالی، بوریولی، دہیسر، ولے پارلے سانتا کروز، باندرہ میں موسلادھار بارش ہو ئی ہے۔بھیونڈی شہر اور تعلقہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ۔بارش سے متعلق ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں جس میں ممبئی کی ایلفنسٹن روڈ پر پانی بھر گیا ہے اور لوگوں کو اسی پانی سے گزرنا پڑ ا۔ وڈالہ کے علاقے میں بھی تیز بارش ہو ئی اور بجلی بھی چمکی ۔ چونا بھٹی کے علاقے سے بھی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ بارش ہو ئی ہے۔ اس بارش میں دو پہیہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined