نئی دہلی: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ موسم کی ٹھنڈک کے بعد جہاں لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے وہیں اب بارش بھی عوامی زندگی کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ جمعرات کو شدید بارش کے بعد محکمہ موسمیات کو کچھ ریاستوں میں ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کرنا پڑا۔ مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں ہلکی سے موسلادھار بارش کی وجہ سے آئی ایم ڈی نے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جب کہ گوا اور جنوبی گوا میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ (7 جولائی) کو کونکن، گوا، مہاراشٹر، مشرقی راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش میں مختلف مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ریاستوں میں آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، مغربی بنگال، سکم، اڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ-چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی راجستھان، مشرقی مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران، کیرالہ، ساحلی کرناٹک، گجرات کے علاوہ شمال مشرقی ہندوستان، گنگا مغربی بنگال، انڈمان اور نکوبار جزائر، لکشدیپ، اندرونی کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مغربی راجستھان اور جموں و کشمیر میں۔ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی بنگال، سکم، بہار، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور کرناٹک میں مختلف مقامات پر بھاری بارش کے بعد آندھی اور بجلی گر سکتی ہے۔ ویہں، جمعرات کو شدید بارش کے بعد دہلی سمیت دیگر ریاستوں میں لوگوں کو پانی جمع ہونے کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
بھاری بارش کے بعد جمعرات (6 جولائی) کو دہلی کے کئی مقامات پر پانی بھر جانے سے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا۔ آزاد مارکیٹ سے سیلم پور تک پانی بھرنے سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ پرگتی میدان، مودی ملز، رانی جھانسی روڈ پر پانی بھر جانے کے بعد جام رہا۔ اس کے ساتھ ہی یہی حالت مہاراشٹر میں بھی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کر دیا۔ اس کے علاوہ گوا میں بارش کے بعد صورتحال بے قابو ہو گئی۔ جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں خاتون سیلابی پانی میں بہہ گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز