قومی خبریں

مہاراشٹر میں شدید بارش: رائے گڑھ میں مٹی کے تودے گرنے سے چار افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں مٹی کے تودے گرنے اور زمین کھسکنے کے بعد این ڈی آر ایف کی جانب سے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ پولیس کے مطابق 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

ممبئی: مہاراشٹر میں شدید بارشوں کے درمیان ضلع رائے گڑھ کے ایک قبائلی گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے اور زمین کھسکنے سے تقریباً 40 مکانات ملبے تلے دب گئے ہیں۔ واقعہ میں 4 افراد ہو گئے ہیں اور تین زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ کھالاپور تحصیل کے ارشال واڑی گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد این ڈی آر ایف کی طرف سے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے رائے گڑھ ضلع کی کھالاپور تحصیل کے ارشال واڑی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے مقام کا دورہ کیا۔ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ممبئی کے ایمرجنسی کنٹرول روم میں بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کو مربوط کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اے این آئی کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جمعرات کی صبح رائے گڑھ ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر پہنچے جہاں چار لوگوں کی موت ہو گئی اور بہت سے لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ امدادی کارکنوں میں سے ایک کی موت بھی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کے ذریعہ بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔

Published: undefined

قبل ازیں این ڈی آر ایف نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد دو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن میں شامل ہونے کے لیے ممبئی سے مزید دو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

رائے گڑھ کے ارشال گڑھ واڑی (گاؤں) میں کل 46 گھر اور 48 خاندان ہیں۔ یہاں کی آبادی 210 بتائی گئی ہے۔ جن میں سے 75 کو بچا لیا گیا ہے اور 5 کی موت ہو چکی ہے۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

رائے گڑھ پولیس نے واقعہ کے بعد ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک انہوں نے جائے وقوعہ سے 30 افراد کو بچا لیا ہے تاہم کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ رائے گڑھ پولیس نے کہا کہ ہمیں دن کی روشنی میں صورتحال کا بہتر اندازہ ہو جائے گا۔ فی الحال پولیس اور ضلع انتظامیہ کے 100 سے زیادہ لوگ ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں اور ہمیں این ڈی آر ایف، مقامی لوگوں اور کچھ این جی اوز سے بھی مدد حاصل ہو رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined