ترواننت پورم: کیرالہ کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش نے مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ اب تک تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ہزاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے بتایا کہ ہزاروں لوگوں کو 112 ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث دو دریا خطرے کی سطح سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے ریاست میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ لوگوں کو سمندر یا دریاؤں کے قریب نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے کنور اور کاسرگوڈ اضلاع میں موسلادھار بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے 7 اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کئی مقامات پر درخت گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ جنوبی کنڑ اور اڈوپی میں بھی سیلاب کا امکان ہے۔ ایسے میں انتظامیہ چوکس ہے۔
Published: undefined
کیرالہ کے کنور اور کاسرگوڈ اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ سینٹرل واٹر کمیشن نے ندیوں کے لیے سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ وسطی اور جنوبی کیرالہ سے بہنے والی پامبا اور منی مالا ندیاں بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ ریاست کے 4 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ ہفتہ کو ریاست میں کم بارش ہونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
کیرالہ کے علاوہ گوا میں بھی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ایسے میں انتظامیہ نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کی شام جنوبی گوا کے نکیری بیتول گاؤں میں دھان کے کھیت میں کام کرتے ہوئے ایک خاتون سیلابی پانی میں بہہ گئی۔ دوسری عورت مشکل سے اپنی جان بچا سکی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا