نئی دہلی: دہلی اور این سی آر میں بارش کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ قومی راجدھانی میں دو دن سے جاری بارش کے درمیان جمعرات کو ایک سڑک کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ جبکہ کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور پانی بھر جانے سے ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہو گئی۔
Published: undefined
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 'یلو الرٹ' جاری کیا ہے اور بعض مقامات پر شدید بارش کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بارش کی وجہ سے کیب اور آٹورکشہ کرایوں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کو بارش کی وجہ سے فتح پور بیری، سنگم وہار اور ٹکری گاؤں میں پانی بھر جانے کی شکایات موصول ہوئیں، جب کہ درختوں کے اکھڑ جانے کی سات شکایتیں موصول ہوئیں۔ دہلی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کو ٹریفک جام سے متعلق 23، پانی بھرنے سے متعلق سات اور درختوں کو جڑ سے اکھڑ جانے سے متعلق دو کالیں موصول ہوئیں۔
Published: undefined
دہلی آنے والے ڈرائیوروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مقامات پر پانی کھڑا ہونے سے کئی گاڑیاں بھی رک گئیں جنہیں بعد میں ٹریفک پولیس کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ ہریانہ کے گروگرام میں شدید بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی بھر گیا جس کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئیں۔ پولیس اہلکاروں کو جام کو ہٹانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔ گڑگاؤں میں انتظامیہ نے تمام نجی کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جمعہ کو گھر سے ہی کام (ورک فرام ہوم) کریں۔ گڑگاؤں انتظامیہ نے عام لوگوں کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔ یہ نمبر واٹر لاگنگ جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جمعرات کو گڑگاؤں میں 54 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ وزیر آباد میں 60 ملی میٹر بارش ہوئی۔ شام 5 بجے تک مانیسر میں 50 ملی میٹر، سوہنا میں 43 ملی میٹر، ہرسر میں 54 ملی میٹر، بادشاہ پور میں 30 ملی میٹر، پٹودی میں 20 ملی میٹر اور فرخ نگر میں 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Published: undefined
نوئیڈا کے بھی کئی علاقوں میں بارش کی وجہ سے طویل جام رہا۔ نوئیڈا- گریٹر نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ نے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ غازی آباد میں بھی اسکول بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور بارش کی وجہ سے گڑگاؤں میں بھی اسکول بند رہیں گے۔ فرید آباد میں بھی بارش نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined