نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں صبح سے ایک بار پھر بارش ہو رہی ہے۔ گہرے گھنے بادلوں کی وجہ سے اندھیرا چھایا ہوا ہے اور صبح سے سورج نظر نہیں آیا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار سست ہو گئی ہے اور گاڑیوں کی لائٹیں جلانی پڑ رہی ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے اور کئی علاقوں میں صبح سے پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں شدید بارش کے امکان کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق دہلی میں وقفے وقفے سے بارش آج دن بھر جاری رہ سکتی ہے۔ ایسی صورت حال میں دفتر آنے اور جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بارش کی وجہ سے دہلی کا ایمس فلائی اوور، رنگ روڈ پر حیات ہوٹل کے قریب، ساوتری فلائی اوور کے دونوں جانب، مہارانی باغ، دھولا کنواں سے 11 مورتی روڈ، شاہجہان روڈ، آئی ٹی او کا ڈبلیو پوائنٹ، لالہ لاجپت رائے مارگ اور مول چند انڈر پاس کے قریب لوگوں کو پانی جمع ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
دہلی میں آج کی بارش نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ 2009 کے بعد ستمبر میں کسی ایک دن میں اتنی بارش نہیں ہوئی۔ 10 ستمبر 2009 کو دہلی میں 93.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ جبکہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صفدرجنگ علاقہ میں 112.1 ملی میٹر، لودھی روڈ پر 120.2 ملی میٹر، پالم میں 71.1 ملی میٹر اور آیا نگر میں 68.2 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز