قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں ہوئی جھماجھم بارش، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو بنایا خوش گوار، لیکن آبی جماؤ پھر بڑھا رہی پریشانی

محکمہ موسمیات نے منگل کے لیے گرین الرٹ جاری کیا تھا، لیکن این سی آر میں تیز بارش ہونے سے ان کا اندازہ غلط ثابت ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں بارش کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں آج جھما جھم بارش نے موسم کو ایک بار پھر سہانا بنا دیا ہے۔ اس پر سے ٹھنڈی ہواؤں نے لوگوں کو ایک سکون اور تمانیت کا احساس کرا دیا۔ موسم انتہائی خوش گوار ہو گیا ہے، لیکن آبی جماؤ لوگوں کے لیے بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ آبی جماؤ کی وجہ سے لوگوں کا سڑکوں پر چلنا محال ہو رہا ہے اور ٹریفک جام کا نظارہ بھی کئی مقامات پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، آج ہوئی بارش نے دہلی-این سی آر میں گرمی اور اُمس سے راحت دلا دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے کئی دنوں کے لیے ہلکہ سے درمیانہ درجہ کی بارش کا یلو الرٹ جاری کر رکھا ہے جس سے امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے کچھ دنوں تک اب اسی طرح بارش دیکھنے کو ملے گی۔

Published: undefined

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج یعنی منگل کے لیے گرین الرٹ جاری کیا تھا، لیکن این سی آر میں تیز بارش ہونے سے محکمہ کا اندازہ غلط ثابت ہو گیا ہے۔ دوسری طرف دہلی کی ہوا اب بھی صاف ستھری ہے۔ آج صبح 8.30 بجے دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 105 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سطح کی ہوا کو درمیانہ زمرہ میں رکھا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined