ممبئی: ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی میں گزشتہ شب سے جاری بھاری بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ستمبر کے مہینے میں اس طرح کی بارش نے ایک بار پھر شہر کی عام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ بی ایم سی ذرائع کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے گورگاؤں، سائن، کرلا، نائیگام، کنگ سرکل میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ سنٹرل ریلوے لوکل ٹرینوں کی مضافاتی خدمات کو معطل کر دیا ہے۔
Published: undefined
ممبئی کے علاقے سائن، کرلا، چوناھٹی۔کرلا اور مسجد اسٹیشنوں کے درمیان مسلسل بارش اور پانی جمع ہونے کے باعث سینٹرل ریلوے پر شیواجی مہاراج ٹرمنل، سی ایس ایم ٹی تھانہ / سی ایس ایم ٹی واشی کے درمیان مضافاتی خدمات معطل کردی گئیں۔ منگل کی رات دیر گئے موسلا دھار بارش نے گورگاؤں اور سیائن سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ ممبئی کے سائن ریلوے اسٹیشن پر بڑی تعداد میں مسافر پھنسے ہوئے تھے۔
Published: undefined
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کی سہ پہر کے آخر میں موسلادھار بارش کے بعد بدھ کے روز ممبئی میں عام طور پر ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے، جس کے سبب گورگاؤں اور سائن سمیت کچھ علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کے مطابق بدھ کے روز ممبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی عہدیدار نے کہا، "بدھ سے بارشوں کی شدت میں کمی آئے گی اور اس ہفتے کے آخر تک یہ نچلی طرف رہے گا۔" بارش کی وجہ سے ولے پارلے اور رام مندر علاقوں میں کچھ مقامات پر ٹریفک جام رہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز