سری نگر: وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 5 سے 7 اپریل تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 4 اپریل کی شام سے ہی موسم خراب ہوگا اور 5 سے 7 اپریل تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔
Published: undefined
دریں اثنا وادی میں جمعرات کے روز بھی موسم خوشگوار رہا ہے وادی کے سیاحتی مقامات بشمول مغل باغات اور بالخصوص جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی کا کافی رش رہا۔ وادی کے دیہی علاقوں میں بھی کسانوں کو اپنے اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں خاص کر میوہ درختوں کی کھدائی اور دوا پاشی میں مصروف دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
Published: undefined
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جبکہ ککرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined